غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی رابطہ نہ رکھنے کا سعودی عرب کا عہد

ڈاؤس: اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی بھی تعلق قائم نہیں کیاجائیگا ۔ڈاؤس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے واضح کیا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائرتک تسلیم کرنے کی […]

Jan 21, 2024 - 12:13
غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی رابطہ نہ رکھنے کا سعودی عرب کا عہد

ڈاؤس: اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی بھی تعلق قائم نہیں کیاجائیگا ۔ڈاؤس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے واضح کیا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائرتک تسلیم کرنے کی ڈیل پر بات نہیں کرے گا۔سعودی سفیر نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن و استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے ۔ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت یہ واضح کرچکی ہے کہ جب تک تشدد اور مسلسل قتل عام چلتا رہے گاہم اگلے کسی اور معاملے پر بات نہیں کرسکتے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ سال دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم معاہدے کے قریب آرہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ریاض کیلئے فلسطین کا معاملہ بہت اہم ہے ۔

Qaumi Tanzeem Qaumi Tanzeem - قومی تنظیم ایک اردو نیوز پورٹل اور اردو اخبار ہے۔ اخبار پٹنہ، رانچی، لکھنؤ سے شائع ہوتا ہے۔