خوفناک:یہ غزہ ہے! کوئی پرندوں کے فیڈ کی بنی روٹی کھانے پر مجبور ، شیر خوار دودھ سے محروم

یہ غزہ ہے۔ جہاں آٹا نہ ملنے پر تین فلسبطیینی بے گھر بھائیوں نے خیمے میں جانوروں کے فیڈ سے بنی روٹیاں بنا کر اپنے بھوک مٹانی، ان کے پاس نان جویں کی سہولت بھی اب موجود نہیں۔ بلا شبہ وہ تیل اور گیس کی دولت سے مالا مشرق وسطی ٰ کے باسی ہیں۔ مگر […]

Feb 28, 2024 - 06:58
خوفناک:یہ غزہ ہے! کوئی پرندوں کے فیڈ کی بنی روٹی کھانے پر مجبور ، شیر خوار دودھ سے محروم

یہ غزہ ہے۔ جہاں آٹا نہ ملنے پر تین فلسبطیینی بے گھر بھائیوں نے خیمے میں جانوروں کے فیڈ سے بنی روٹیاں بنا کر اپنے بھوک مٹانی، ان کے پاس نان جویں کی سہولت بھی اب موجود نہیں۔ بلا شبہ وہ تیل اور گیس کی دولت سے مالا مشرق وسطی ٰ کے باسی ہیں۔ مگر مجبور و مقہور ، بے یارو مدد گار اور لا چار بد قسمتی سے ان تینوں بھائیوں میں سے ایک بھی ابھی بارہ سال کا نہیں ہوا۔ ایک بھائی گیارہ سال کا ہے دوسر نو سال کا اور تیسرا بھائی آٹھ سال کا ہے۔
یہ عمر وہ ہے جب بچوں کے کھانے پینے کی اشیا کے لیے پسند ناپسند سے زیادہ لاڈ اور نخرے والی باتیں ہوتی ہیں۔ مگر یہ تین بھائی پرندوں کے فیڈ سے تیارہ کردہ روٹی کھانے پر مجبور ہیں کہ یہ غزہ ہے۔ فلسطینی سرزمین کا حصہ ، ارض فلسطین۔
ان میں سے سراج شیدا کی عمر 8 سال ہے۔ اسماعیل 9 سال کاہے اور سعد 11 سال کی عمر کو پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے غزہ سے اپنے بے گھر ہونے کے بعد اپنی آنٹی کے پاس دیر البلح میں ان کے لگائے گئے خیمے میں پناہ لی ۔ گویا آنٹی بھی بے گھری اور پناہ گزینی کا شکار ہیں۔
سراج شیدا نے بتایا ‘ جب ہم غزہ شہر میں بے گھری کی زندگی گزار رہے تھے تو ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا۔ اس لیے دو دن بعد کچھ کھانے کی کوشش کرتے کہ کسی طرح دو دن بھوکے رہ لیں اس کے بعد کچھ کھا لیں گے کہ اس کے بغیرہ کوئی امکان ہی نہ تھا۔، سراج نے جب یہ بات بتائی تو اس کیمپ میں وہ ایک بڑے سے برتن میں پڑے ہوئے حلوے کو چمچ سے کھا رہا تھا۔ گویا اب وہ بہت خود کو بڑا خوش قسمت محسوس کر رہا تھا۔
اس نے اپنے اوپر بیتنے والی کیفیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ‘ ایسا بھی ہوا کہ ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ تھا تو ہمیں پرندوں کے لیے دانے سے بنی ہوئی روٹی ملی جو ہم نے کھائی۔ یہ ایک ناقابل تصور دن تھا۔’
غزہ میں خوراک کی قلت کا مسئلہ ہر طرف ہے۔ لیکن شمالی غزہ میں یہ مسئلہ سنگین ترین ہے۔ واضح رہے شمالی غزہ میں ہی ایک باپ نے اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے پچھلے دنوں انہیں گھوڑے کا گوشت کھلا دیا تھا۔ کہ زندہ رہنے کے لیے یہ کرنا ضرورری ہو گیا تھا۔

Roznama Khabrein Roznam Khabrein is a popular Urdu newspaper and Urdu news portal from India.