جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایم افشار عالم ’ساہٹ 2024‘ ایوارڈ سے سرفراز

پروفیسر افشار عالم نے جامعہ ہمدرد میں ایک جامع ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہاں فیصلہ سازی میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کی شمولیت دیکھنے کو ملتی ہے۔

Aug 20, 2024 - 21:23
جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایم افشار عالم ’ساہٹ 2024‘ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: سائبر پیس فاؤنڈیشن اور مرانڈا ہاؤس کے زیر اہتمام انڈین نیشنل سائنسز اکیڈمی کے تعاون سے انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی، نئی دہلی میں ’ساہٹ نیشنل کانفرنس اور ایوارڈس 2024‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس دوران جن لوگوں کا انعامات سے نوازا گیا ان میں جامعہ ہمدردی کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم کا نام بھی شامل ہے۔ انھیں جامعہ ہمدرد میں صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر افشار عالم نے جامعہ ہمدرد میں ایک جامع ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہاں فیصلہ سازی میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کی شمولیت دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان کی قیادت میں نہ صرف جامعہ ہمدرد کے ماحول میں تبدیلی پیدا ہو رہی ہے، بلکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے سامنے معیار کی ایک مثال بھی پیش کی جا رہی ہے۔ پروفیسر افشار عالم کو ملنے والا مذکورہ ایوارڈ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہندوستان کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان بننے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

اس انعامی تقریب میں وہ لمحہ یادگار تھا جب ایک 14 سالہ نیتی تیواری کو ’ینگ انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ نیتی تیواری نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشیل انٹلیجنس) سے متعلق سیکھنے میں طلبا کی مدد کے لیے اے آئی پر مشتمل ایک پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا نام ’انارا‘ ہے جو روایتی قبائلی فن کو جدید فیشن کے ساتھ جوڑتا ہے، جو قبائلی کاریگروں کی مدد کرتے ہوئے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

akhbarurdu.com akhbarurdu.com