وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی : موصولہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔گذشتہ7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میںاب تک کم از کم 24 ہزار 620 افراد شہید اور 61 ہزار 830 زخمی ہوچکے ہیںجبکہ اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر […]

Jan 20, 2024 - 01:13
وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی : موصولہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔گذشتہ7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میںاب تک کم از کم 24 ہزار 620 افراد شہید اور 61 ہزار 830 زخمی ہوچکے ہیںجبکہ اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق طولکرم کیمپ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش ملی، 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے اسرائیلی چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد مارے گئے، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اس درمیان خان یونس کے ناصر ہسپتال کے حالات ’ناقابل برداشت‘ ہو چکے ہیں۔ وہاں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے کو مجبور ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے غزہ کی عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بند کر دیے اور بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem Qaumi Tanzeem - قومی تنظیم ایک اردو نیوز پورٹل اور اردو اخبار ہے۔ اخبار پٹنہ، رانچی، لکھنؤ سے شائع ہوتا ہے۔