حالیہ دنوں میں ہندو تہواروں کے دوران مذہبی جلوس میں شامل ہجوم کے ذریعہ مساجد کے سامنے ہنگامہ آرائی اور تیز آواز میں ڈی جے بجانے اور اشتعال انگیز گانے بجانے پر تشدد کے واقعا ت رونما ہوئے ہیں ۔ اس طرح کی حرکتوں پر تنقیدیں کی جا رہی ہیں ۔دریں اثنا کرناٹک ہائی کورٹ کا ایک حیران کن فیصلہ آیا ہے۔جس میں کرناٹک ہائی کورٹ نے مساجد کے اندر جے شری رام جیسا مذہبی نعرے لگانےسے مذہبی جذبات کے مجروح ہونے کے خیال کو مسترد کر دیا ہے۔