نئی دہلی :حکومت ہند ملک کے شہریوں کے لیے بہت سی اسکیمیں چلاتی ہےاورحکومت کی ان اسکیموں سے ملک کے کروڑوں شہری فائدہ اٹھاتے ہیں، حکومت مختلف لوگوں کی ضروریات کے مطابق اسکیمیں لاتی ہےاور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتی ہے ۔دیگر اسکیموں کی طرح لوگوں کو آشیانہ مہیا کرانے کے لئے حکومت نے اسکیم مرتب کی ہوئی ہے ۔ہر کسی کا یہ خواب ہوتا ہےکہ اس کا اپنا گھر ہونا چاہیے۔اس اسکیم کے تحت حکومت ہند نےان غریب ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہے جو اپنے اس خواب کی تکمیل سے قاصر ہیں۔ حکومت ہند نے ہاؤسنگ اسکیم 2015 میں شروع کی ہے۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت حکومت ہند مالی مدد فراہم کر کےان لوگوں کی مدد کرتی ہے جن کے پاس اپنا مکان نہیں ہے ۔ اس اسکیم کے تحت حکومت کا مقصد غربت کےنشان سے نیچے رہنے والے ہر خاندان کو مکان فراہم کرنا ہےتاہم اس اسکیم کو لے کر لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کتنے رقبے میں گھر بنائے گئے ہیں۔ یعنی ان کا علاقہ کیا ہے۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حکومت نے اس کے لیے معیار مقرر کیا ہےاوریہ گھر اسی کے مطابق بنائے جاتےہیں۔حکومت نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر کے لیے 4 زمرے رکھے ہیں: ای ڈبلیو ایس،ایل آئی جی ،ایم آئی جی1-2۔پردھان منتری آواس یوجنا میں ای ڈبلیو ایس زمرہ کے تحت درخواست دینے والے 30 مربع میٹر تک گھر بنا سکتے ہیں۔
اسی طرح وہ درخواست دہندگان جو ایل آئی جی کیٹیگری میں درخواست دیتے ہیں۔ وہ صرف 60 مربع میٹر میں اپنا گھر بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح ایم آئی جی ۔1 کیٹیگری میں درخواست دینے والے درخواست دہندگان 160 مربع میٹر میں گھر بنا سکتے ہیں۔ ایم آئی جی ۔2زمرہ میں درخواست دینے والے 200 مربع میٹر میں گھر بنا سکتے ہیں۔یہ اسکیم غریب اور کمزور عوام کے لئے ہے اور وہ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
Website: https://pmaymis.gov.in/