پٹنہ: بانی جن سوراج پارٹی پرشانت کشور نے یکساں سیول کوڈ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پرشانت نے کہا کہ جب تک مسلم آبادی جو کہ ملک کی آبادی کا 20 فیصد ہے، اسے اعتماد میں نہیں لیا جاتا، قانون کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ جیسا کہ ہم نے سی اے اے، این آر سی کے معاملے میں دیکھا، پورے ملک میں احتجاج ہوئے۔ پرشانت نے کہا کہ جب تک کہ حکومت یو سی سی سے متاثرہ لوگوں کو اعتماد میں نہیں لیتی ہے، قانون نہیں بدلنا چاہئے۔