Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے کا امکان

ہند وستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ایسی مہم ہمارے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

The Siasat Daily by The Siasat Daily
2 years ago
دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید نقصان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی : ہندوستان نے کینیڈین میڈیا کی ایک رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اوٹاوا کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو ’مزید نقصان‘ پہنچ سکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق ہندوستان کا یہ بیان ٹورنٹو کے روزنامہ گلوب اینڈ میل میں چھپنے والی رپورٹ کے ردعمل میں آیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنائے جانے کی مہم کا علم تھا۔ چہارشنبہ کو دیر گئے ایک بیان میں ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’کینیڈین حکومت کے سورس کی طرف سے ایک اخبار میں شائع ہونے والے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کیا جانا چاہیے اور اسے اسی حقارت کے ساتھ نظرانداز کرنا چاہیے جس کا وہ مستحق ہے۔

‘ہند وستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ایسی مہم ہمارے پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔‘ہندو ستان کے بعد سکھوں کی سب سے بڑی آبادی کینیڈا میں مقیم ہے جس میں ’خالصتان‘ تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں جو دراصل آزاد ریاست کا مطالبہ کرنے والی علیحدگی پسند تحریک ہے۔اوٹاوا نے اس سے قبل نئی دہلی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 2023 میں وینکوور میں 45 سالہ کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی جو خالصتان تحریک کے ایک نمایاں رہنما تھے۔کینیڈا نے اس تحریک سے منسلک دیگر رہنماؤں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام انڈیا پر لگایا تھا۔ہند وستان نے بارہا ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر سینیئر سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔نئی دہلی نے اس سے قبل اس بات کی تردید کی کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈا کی سرزمین پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی، اور اوٹاوا پر باضابطہ طور پر تنقید کی گئی کہ یہ ایک ’مضحکہ خیز اور بے بنیاد‘ الزام ہے۔

مزید…

Source: The Siasat Daily

Recent News

دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
اب 21 جون کو ہونے والے  نیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کا دعویٰ

اب 21 جون کو ہونے والے نیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کا دعویٰ

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.