Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹر اسسمبلی انتخاب سے منسلک دلچسپ خبر

باپ نے بیٹی کو، بھائی نے بہن کو، چچا نے بھتیجے کو د ی شکست

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
مہاراشٹر اسسمبلی انتخاب سے منسلک دلچسپ خبر

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں برسراقتدار مہایوتی کو واضح اکثریت مل چکی ہے۔ 288 اراکین والی اسمبلی میں این ڈی اے اتحاد کو 236 نشستیں ملی ہیں اور اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی کو صرف 49 نشستوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس بار شرد پوار کنبہ سمیت کئی سیاسی کنبوں کے رکن ایک دوسرے کے خلاف میدان میں تھے۔ انتخاب میں کسی کو جیت ملی تو کسی کو اپنوں سے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار اپنے سگے بھتیجے کے خلاف بارامتی سے انتخاب لڑ رہے تھے۔ بارامتی میں انہوں نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ اجیت پوار نے اپنے بڑے بھائی کے بیٹے یوگیندر پوار کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی اور آٹھویں بار فتح کا پرچم لہرایا۔

وہیں مراٹھ واڑٓہ علاقہ کے چھترپتی شمبھاجی نگر ضلع کے کنڑ اسمبلی حلقہ سیٹ پر سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما راؤ صاحب دانوے کی بیٹی سنجنا جادھو اپنے سابق شوہر کے خلاف انتخاب لڑ رہی تھیں۔ سنجنا کو اپنے سے الگ ہو چکے شوہر ہرش وردھن جادھو سے سخت ٹکر ملی لیکن آخرکار جیت انہی کی ہوئی۔ سنجنا کو جہاں ایک طرف 84492 ووٹ ملے وہیں ہرش وردھن کو اس سے 18201 ووٹ کم آئے۔

اسی طرح ناندیڑ کے لوہا اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے سابق لوک سبھا رکن پرتاپ پاٹل چکھلیکر نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا۔ چکھلکر نے اپنی بہن آشا بائی شندے کو شکست دی۔ آشابائی شندے پیجینٹس اینڈ ورکرس پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی تھیں۔گڑھ چرولی کے اہیری اسمبلی حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں این سی پی کے رہنما اور وزیر مملکت دھرم راؤ بابا اپنی بیٹی کے ہی خلاف انتخاب لڑ رہے تھے۔ بیٹی بھاگیہ شری آترام انتخاب ہار گئیں۔ دھرما راؤ نے بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے اپنا دبدبہ قائم رکھا۔ بھاگیہ شری تیسرے مقام پر رہیں۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.