Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سب سے امیر وزیر اعلیٰ

مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر ایک وزیر اعلیٰ کی اوسط املاک 52.59 کروڑ روپے ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سب سے امیر وزیر اعلیٰ

ملک میں کسی وزیر اعلیٰ کے پاس کتنی دولت ہے اس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کے ذریعہ جاری رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو 931 کروڑ روپے سے زیادہ جائیداد کے ساتھ ہندوستان کے سب سے امیر وزیر اعلیٰ ہیں جبکہ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی صرف 15 لاکھ روپے کے ساتھ سب سے کم دولتمند وزیر اعلیٰ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر ایک وزیر اعلیٰ کی اوسط املاک 52.59 کروڑ روپے ہے جبکہ ہندوستان کے فی شخص کی خالص قومی آمدنی 24-2023 کے لیے تقریباً 185854 روپے رہی۔ وہیں ایک وزیر اعلیٰ کی اوسط خود-آمدنی 1364310 روپے ہے جو ہندوستان کے اوسط فی شخص آمدنی کا تقریباً 7.3 گنا ہے۔

ملک کے 31 وزراء اعلیٰ کی کُل جائیداد 1630 کروڑ روپے ہے۔ ملک کے 31 وزراء اعلیٰ میں صرف دو خواتین ہیں۔ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی اور دہلی کی آتشی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اروناچل پردیش کے پیما کھانڈو 332 کرور روپے سے زیادہ کی کُل جائیداد کے ساتھ دوسرے سب سے امیر وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہیں کرناٹک کے سدارمیا 51 کروڑ روپے سے زیادہ کی املاک کے ساتھ فہرست میں تیسرے مقام پر ہیں۔ اسی طرح جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 55 لاکھ روپے کی جائیداد کے ساتھ فہرست میں دوسرے سب سے کم دولتمند وزیر اعلیٰ ہیں۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے پاس 1.18 کروڑ روپے کی دولت ہے۔اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو پر سب سےز یادہ 118 کروڑ روپے کا قرض ہے جبکہ سدارمیا پر 23 کروڑ اور نائیڈو پر 10 کروڑ روپے سے زائد کے لائبلیٹیز ہیں۔

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق دیگر وزراء اعلیٰ میں ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو کی کُل جائیداد 46 کروڑ روپے ہے جبکہ ان پر 8 لاکھ روپے کا قرض ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو کے پاس 42 کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہ 8 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پاس 25 کروڑ روپے کی جائیداد ہے اور ان پر 3 کروڑ کا قرض ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے پاس 17 کروڑ کی جائیداد اور 3 کروڑ کا قرض ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے پاس 13 کروڑ کی جائیداد ہے جبکہ ان پر 62 لاکھ روپے کا قرض ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کے پاس 8 کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہ 1 کروڑ کا قرض ہے۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کے پاس 7 کروڑ کی دولت ہے جبکہ 22 لاکھ کا قرض ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی کی دولت 5 کروڑ ہے جبکہ ان پر 74 لاکھ روپے کا قرض ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے پاس 4 کروڑ کی جائیداد ہے جبکہ 47 لاکھ کا قرض ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو کے پاس 3 کروڑ کی جائیداد اور 65 لاکھ کا قرض ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے پاس 1 کروڑ کی دولت ہے جبکہ 30 لاکھ روپے قرض ہیں۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس 1 کروڑ کی جائیداد ہے اور قرض صفر ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس 1 کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہ کوئی قرض نہیں ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے پاس 1 کروڑ کی دولت ہے اور 46 لاکھ روپے قرض ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے پاس 1 کروڑ روپے کی جائیداد ہے جبکہ ان پر کوئی قرض نہیں ہے۔

اے ڈی آر کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 13 (42 فیصد) وزراء اعلیٰ نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات اعلان کیے ہیں۔ جبکہ 10 (32 فیصد) نے قتل کی کوشش، اغوا، رشوت خوری اور مجرمانہ دھمکی سے متعلق سنگین فوجداری معاملے اعلان کیے ہیں۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.