Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

جنگ بندی پر ہند و پاک میں اتفاقِ رائے، ڈی جی ایم او سطح پر رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ

خارجہ سکریٹری وکرم مسری کے مطابق، 10 مئی کی دوپہر پاکستان کے ڈی جی ایم او کی جانب سے فون کیا گیا، جس کے بعد بات چیت کا آغاز ہوا اور دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہو گئے۔

Akhbarurdu by Akhbarurdu
1 year ago
جنگ بندی پر ہند و پاک میں اتفاقِ رائے، ڈی جی ایم او سطح پر رابطہ بحال کرنے کا فیصلہ

نریندر مودی اور شہباز شریف

’آپریشن سندور‘ کے تحت ہندوستانی فوج کی سخت کارروائیوں نے پاکستان کو شدید دباؤ میں ڈال دیا تھا، جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے راحت کا باعث بنا ہے، کیونکہ ہندوستان کی جوابی کارروائیوں سے اسے لگاتار نقصان ہو رہا تھا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے جنگ بندی سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 10 مئی بروز ہفتہ سہ پہر 3:35 بجے پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے ہندوستانی ڈی جی ایم او کو فون کیا، جس کے بعد بات چیت کا آغاز ہوا اور دونوں جانب سے زمین، فضا اور سمندر میں ہر قسم کی فوجی کارروائی اور گولہ باری شام 5 بجے سے بند کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ دونوں ممالک نے اپنی افواج کو فوری طور پر اس معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت دے دی ہے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان اگلی بات چیت 12 مئی کو دوپہر 12 بجے ہوگی۔

ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی امریکہ کی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، تاہم حکومت ہند نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت سے ہوا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جنگ بندی کی تصدیق کی، مگر ہندوستان پر کیے گئے حملوں پر معافی مانگنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے، بغیر اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ کیے۔

Read more on Qaumiawaz.com

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.