مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر وجئے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان پر جہاں اپوزیشن جماعتیں سخت ناراض ہیں، وہیں اب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بھی اس پر سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس بیان پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے کہ وجئے شاہ کے خلاف چار گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کی جائے۔ جسٹس اتُل شری دھرن کی قیادت میں ڈویژنل بنچ نے کہا کہ ہر حال میں ایف آئی آر درج ہونی چاہیے اور کل صبح سب سے پہلے اس معاملے کی سماعت کی جائے گی۔
#BREAKING Madhya Pradesh High Court suo motu directs registration of FIR against BJP Minister Vijay Shah for his comment calling Colonel Sofiya Qureshi a “sister of terrorists”.
HC says prima facie offences under BNS are made out.#ColonelSofiyaQureshi #MP pic.twitter.com/0nbAbRnXEE
— Live Law (@LiveLawIndia) May 14, 2025
وجئے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر “پاکستانیوں کی بہن” کہہ کر نہ صرف ان کی توہین کی بلکہ فوج جیسے معتبر ادارے کے وقار کو بھی مجروح کیا۔ اس بیان کے بعد سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ آج 14 مئی کو کانگریس لیڈر جیتو پٹواری کی قیادت میں وفد شیاملا ہلز تھانے پہنچا اور وجئے شاہ کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی۔ پٹواری نے کہا کہ وجئے شاہ کو ایک لمحہ بھی وزارتی عہدے پر رہنے کا حق نہیں۔ کانگریس کل ریاست بھر کے تھانوں میں شکایت درج کرائے گی۔
Source: Qaumiawaz.com






