Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

غزہ کے بچوں کےتعلق سے اقوام متحدہ کا بے حد خطرناک انتباہ

انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا کہ اگر اگلے 48 گھنٹوں میں فوری مدد فراہم نہ کی گئی تو 14000 بچوں کی جان جا سکتی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
غزہ  کے بچوں  کےتعلق سے اقوام متحدہ  کا بے حد خطرناک انتباہ

غزہ میں بھوک کی وجہ سے دم توڑ رہے بچوں کی تعداد کے متعلق اقوام متحدہ نے بے حد خطرناک انتباہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا کہ اگر اگلے 48 گھنٹوں میں فوری مدد فراہم نہ کی گئی تو 14000 بچوں کی جان جا سکتی ہے۔ ’بی بی سی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلیچر نے کہا کہ حالات اب اتنے بد سے بدتر ہو چکے ہیں کہ اگر بروقت مدد نہ ملی تو یہ بحران نسل کشی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

فلیچر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اتوار (19 مئی) کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے بین الاقوامی دباؤ کے بعد غزہ پر 11 ہفتوں سے جاری امدادی سامان کی ناکہ بندی میں معمولی نرمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے باوجود پیر (20 مئی) کو صرف 5 ٹرک غزہ میں داخل ہو سکے۔ انہوں نے اسے سمندر میں ایک بوند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے محدود وسائل کے ذریعہ 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہے۔

ٹام فلیچر کے مطابق جن ٹرکوں کو غزہ بھیجا گیا وہ اب بھی سرحد کی دوسری جانب رکے ہوئے ہیں اور عام لوگوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ ان میں بنیادی طور پر بچوں کے کھانے کے سامان لوڈ تھے، جو ابھی تک ان بچوں کے پاس نہیں پہنچ سکے جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ امدادی سامان غزہ میں ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں آ رہے ہیں۔

غزہ فی الحال ایک شدید انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔ پانی، بجلی، دوا اور کھانے جیسی بنیادی ضرورتیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔ اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، ہزاروں بچے بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسے انسانوں کا پیدا کردہ بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے مکمل طور سے روکا جا سکتا ہے، اگر عالمی برادری دباؤ بنا کر فوری طور پر امدادی سامان پہنچانے کا انتظام کرے۔

اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بحران ’انسانی بحران‘ سے زیادہ سیاسی ہے۔ جب تک امدادی سامان کو جنگ کی پالیسی سے الگ نہیں کیا جاتا، تب تک بے گناہ اور معصوم بچوں کی جان بچانا ناممکن ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی زندگیاں بچانے کو ترجیح دیں اور فوری طور پر بلا شرط راحت پہنچانے کی اجازت دیں، ورنہ اگلے 48 گھنٹے تاریخ کے سب سے شرمناک لمحات میں شمار کیے جائیں گے۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.