Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اسرائیل سے 161 ہندوستانی شہریوں پر مشتمل گروپ کی بحفاظت نئی دہلی آمد

مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریٹا نے ایئرپورٹ پہنچ کرتمام مسافروں کا استقبال کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
اسرائیل سے 161 ہندوستانی شہریوں پر مشتمل گروپ  کی بحفاظت نئی دہلی آمد

نئی دہلی:  منگل کے روز اسرائیل سے 161 ہندوستانی شہریوں پر مشتمل پہلا گروپ منگل کی صبح بحفاظت نئی دہلی پہنچا۔-مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور پبیترا مارگریٹا نے دہلی ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اسرائیل سے نکالے گئے 161 ہندوستانی شہریوں کے پہلے گروپ کا بحفاظت استقبال کیا۔ یہ گروپ تھوڑی دیر پہلے دہلی ایئرپورٹ پر پہنچا ہے۔‘‘ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے حکومت ہند نے ’آپریشن سندھُو‘ شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت ایران سے سینکڑوں افراد کو ہندوستان لایا جا چکا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ’’آپریشن سندھُو کا اسرائیل مرحلہ 23 جون کو شروع ہوا، اور آج صبح 8:20 بجے یہ 161 افراد عمان، اردن سے نئی دہلی پہنچے۔ وزیر مملکت نے خود ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی جذبے کے تحت نہ صرف ایران بلکہ اسرائیل سے بھی شہریوں کی واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

وطن واپس آنے والے ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’’اسرائیل میں حالات انتہائی خراب ہو چکے تھے، لیکن ہندوستانی حکومت نے ہمیں وہاں سے بحفاظت نکالا، جس پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔‘‘ایک اور مسافر نے کہا، ’’جب ہم وہاں سے روانہ ہوئے تو امریکہ کے براہ راست حملے کے بعد حالات اور بھی سنگین ہو گئے تھے۔ میں خود یروشلم میں تھا، جہاں ایرانی حملے میں شدید نقصان ہوا۔‘‘

خیال رہے کہ ’آپریشن سندھُو‘ کے تحت ایران سے بھی متعدد ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت واپس لایا جا چکا ہے، اور اب اسرائیل میں پھنسے شہریوں کی واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید پروازوں کے ذریعے وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔یہ آپریشن نہ صرف حکومت کی تیزی سے ردعمل کی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ بیرون ملک مقیم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس کی سنجیدگی کا بھی ثبوت ہے۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.