Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

ووٹروں کی شناخت کے لیے آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو تسلیم کرنے کی ہدایت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی گہری نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن، ایس آئی آر) کے عمل پر فوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم، عدالت نے ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر کی شناخت کے لیے آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو تسلیم کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کی شناخت کے عمل میں ان دستاویزات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جوئے مالا باگچی کی بنچ نے اس معاملے میں داخل کئی عرضیوں پر سماعت کی، جن میں الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ بنچ نے دورانِ سماعت کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کو شہریوں کی شہریت کی جانچ کرنی تھی تو اس پر بروقت قدم اٹھایا جانا چاہیے تھا، اب تاخیر ہو چکی ہے۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ شہریوں کی شہریت کی جانچ وزارت داخلہ کا دائرۂ اختیار ہے اور یہ کام ووٹر فہرست کی نظرثانی کے دوران نہیں ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سینئر وکلا راکیش دیویدی، کے کے وینوگوپال اور منیندر سنگھ نے دلائل پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے ہندوستانی شہریت لازمی شرط ہے، اس لیے کمیشن کی کارروائی جائز ہے۔

 عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ اس عمل سے تقریباً 7.9 کروڑ شہری متاثر ہوں گے اور نہ صرف آدھار بلکہ ووٹر کارڈ جیسے بنیادی شناختی دستاویزات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا۔اس مقدمے میں سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ بہار کے لاکھوں ووٹروں کے لیے بڑی راحت مانا جا رہا ہے۔ عدالت نے جہاں اس عمل کو روکنے سے انکار کیا، وہیں شناخت کے متبادل ذرائع کو تسلیم کرنے کی ہدایت دے کر ممکنہ خطرے کو کم کیا ہے۔یہ معاملہ سیاسی طور پر بھی کافی اہم ہے، کیونکہ آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج جھا، ٹی ایم سی کی مہوا موئترا اور کانگریس کے کے سی وینوگوپال سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں نے اس کارروائی کو من مانی قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent News

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

August 24, 2026
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

August 24, 2026
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

August 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.