Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

زائرین کو مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت سمارٹ اور چھوٹے سائز کے بیگ یا پرس نما تھیلی کا انتخاب کرنے کا مشورہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

جدہ :سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے اہم رہنما اصول جاری کر دیے ہیں تاکہ زائرین مسجد الحرام میں پرسکون ماحول میں عبادت انجام دے سکیں۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کو چاہیے کہ وہ مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت سمارٹ اور چھوٹے سائز کے بیگ یا پرس نما تھیلی کا انتخاب کریں جس میں صرف ضروری اشیا رکھی جائیں۔ اس میں شناختی دستاویز، موبائل فون، ماسک اور سینیٹائزنگ ٹشو پیک جیسی بنیادی چیزیں ہونی چاہئیں، تاکہ غیرضروری سامان کی وجہ سے زائرین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حکام کا کہنا ہے کہ بڑا اور وزنی بیگ زائر کے لیے مشقت اور پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے گریز بہتر ہے۔

وزارت نے عمرہ زائرین کو تاکید کی ہے کہ ان کی حفاظت اور سہولت سب سے اہم ہے۔وزارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں لاکرز کی سہولت دستیاب ہے جہاں زائرین اضافی سامان محفوظ رکھ سکتے ہیں، تاہم بہتر یہی ہے کہ اضافی سامان ہوٹل یا کمرے میں چھوڑ کرآئیں تاکہ یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ عبادت کر سکیں۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے یہ اقدامات زائرین کی سہولت اور حرمین میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ایک اہم کوشش ہیں تاکہ لاکھوں افراد بیک وقت بغیر کسی رکاوٹ کے عبادت انجام دے سکیں۔

Recent News

امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.