Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

نائب صدر کا انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا: الیکشن کمیشن

نائب صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار 21 اگست تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 22 اگست کو کی جائے گی۔ اس حوالے سے انتخابی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

affan by affan
10 months ago
نائب صدر کا انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا: الیکشن کمیشن

نئی دہلی: ہندوستان کے نئے نائب صدر کے انتخاب کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ووٹنگ 9 ستمبر 2025 کو کرائی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کیا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق، امیدوار 21 اگست تک اپنی نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ ان کی جانچ 22 اگست کو ہوگی۔ اگر مقابلے کی ضرورت پیش آئی تو ووٹنگ 9 ستمبر کو کرائی جائے گی اور اسی دن نتیجے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے 1974 کے متعلقہ قوانین کے تحت ایک جامع انتخابی فہرست بھی تیار کی ہے، جس میں تمام ووٹنگ ممبران کے تازہ پتے شامل ہیں۔ یہ فہرست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترتیب کے مطابق مرتب کی گئی ہے اور 7 اگست سے کمیشن کے دفتر سے دستیاب ہوگی۔

کمیشن کے معاون ڈائریکٹر اپوروا کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ فہرست انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور امیدواروں کو بروقت فراہم کی جائے گی۔

نائب صدر کے انتخاب میں خفیہ رائے دہی کی جاتی ہے، جس کے باعث کراس ووٹنگ کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ اگر اپوزیشن کی طرف سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آتا تو حکمراں اتحاد کے امیدوار کا بلامقابلہ منتخب ہونا ممکن ہے۔

یہ انتخاب نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کے استعفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ اس بار راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جو وزارتِ قانون و انصاف سے مشاورت کے بعد طے پایا ہے۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ

دہلی سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں SIR کا اعلان

May 15, 2026
دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

May 15, 2026
جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

May 15, 2026
امول کے بعد مدر ڈیری  کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

امول کے بعد مدر ڈیری کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

May 14, 2026
جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

عقیدہ ثابت کرنے کے لیے مندر جانا لازمی نہیں: سپریم کورٹ

May 14, 2026
یونیفارم سول کوڈ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

آسام کابینہ میں یونیفارم سول کوڈ کا ڈرافٹ منظور

May 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.