Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

ملک بھر میں طوفانی بارش و بادل پھٹنے سے تباہی، درجنوں اموات، شاہراہیں بند، محکمۂ موسمیات کا نیا الرٹ

جموں، ہماچل، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش و سیلاب، درجنوں ہلاکتیں، شاہراہیں بند، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

affan by affan
5 months ago
ملک بھر میں طوفانی بارش و بادل پھٹنے سے تباہی، درجنوں اموات، شاہراہیں بند، محکمۂ موسمیات کا نیا الرٹ

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات نے عام زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ سمیت کئی ریاستیں بارش اور سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر قومی شاہراہیں زمین کھسکنے اور پانی بھرنے کے باعث بند ہیں، جس سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، شمالی پنجاب، شمالی ہریانہ، مشرقی راجستھان، اتر پردیش کے کچھ حصے، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے اوڈیشہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش مزید بڑھ سکتی ہے۔

ہماچل پردیش میں صورتِ حال سنگین ہے جہاں 100 سے زائد سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور آٹھ اضلاع میں بادل پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جموں میں مکان گرنے کے حادثات میں ماں اور بیٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ کئی دیہات میں درجنوں لوگ پانی میں پھنس گئے۔ چناب ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جس کے باعث جموں-سرینگر قومی شاہراہ سمیت اہم راستے بند ہیں۔

چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں ایک چھوٹے ڈیم کا حصہ ٹوٹنے سے اچانک آئے سیلاب میں چار افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔ ادھر راجستھان کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے یلو اور اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ کوٹہ، اجمیر، اودے پور اور بھرت پور ڈویژن میں اگلے دو دنوں تک شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

read more…..qaumiawaz.com

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.