Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

سپریم کورٹ کا وقف قانون پر فیصلہ، چند دفعات معطل، مکمل پابندی سے انکار

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون-2025 کے اس نظم پر روک لگا دی ہے جس کے تحت وقف بنانے کے لیے کسی شخص کو 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری تھا۔

affan by affan
9 months ago
سپریم کورٹ کا وقف قانون پر فیصلہ، چند دفعات معطل، مکمل پابندی سے انکار

سپریم کورٹ نے وقف ایکٹ اور اس کی ترمیمات سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس نے ملک بھر میں اس موضوع پر جاری بحث کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ پورے وقف ایکٹ پر روک لگانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے، البتہ کچھ مخصوص دفعات پر عبوری حکم کے تحت روک لگائی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی غیر موجودگی میں چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت قانون کی آئینی حیثیت کے حق میں قیاس کیا جاتا ہے، اس لیے کسی بھی قانون کو مکمل طور پر روکنا نایاب سے نایاب ترین صورت میں ہی ممکن ہے۔ بنچ نے کہا کہ وقف ایکٹ کے تحت بنائے گئے تمام التزامات پر پابندی لگانے کی ضرورت نہیں، تاہم کچھ دفعات کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ ہدایت بھی دی کہ وقف بورڈ میں تین سے زیادہ غیر مسلم رکن شامل نہیں کیے جا سکتے، جب کہ بورڈ کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جہاں تک ممکن ہو مسلم ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی اس شق پر روک لگا دی ہے، جس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ وقف قائم کرنے والے کو کم از کم پانچ سال سے مسلمان ہونا ضروری ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس شرط کو لاگو کرنے کے لیے کوئی واضح نظام موجود نہیں ہے کہ کسی شخص کے مسلمان ہونے کی مدت کا تعین کیسے کیا جائے، اس لیے یہ دفعہ تاحال غیر مؤثر رہے گی۔

یہ فیصلہ ان درخواستوں پر سنایا گیا جو مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات نے دائر کی تھیں۔ ان میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، انڈین یونین مسلم لیگ، ڈی ایم کے، راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمان منوج جھا، ایس پی کے ضیا الرحمٰن برق اور دیگر شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو عبوری نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وقف ایکٹ کے خلاف دی گئی عرضیوں پر حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، لیکن موجودہ صورتحال میں پورے قانون پر روک لگانا ممکن نہیں۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی قانون کو مکمل طور پر غیر مؤثر کرنے کا قدم صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کو وقف ایکٹ سے متعلق قانونی اور سیاسی بحث میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی بار عدالت نے کچھ دفعات پر روک لگانے کی بنیاد تسلیم کی ہے۔

read more….qaumiawaz.com

Recent News

کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 13, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

June 13, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

June 13, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی امیدوار بلا مقابلہ منتخب

June 12, 2026
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

سائبر جرائم کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سےتفصیلی ایڈوائزری جاری

June 12, 2026
جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

June 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.