Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں جمعیۃ علماء ہند سرگرم

احمدآباد کی ٹیم مفتی منیر احمد کی قیادت میں 30 لاکھ روپے کے امدادی سامان کے ساتھ فاضلکہ، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں جمعیۃ علماء ہند سرگرم

نئی دہلی: مولانا ارشد مدنی کی اپیل پر جمعیۃ علماء ہند کی صوبائی اور ضلعی اکائیاں پنجاب اور جموں و کشمیر کے سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم عمل ہیں۔ جمعیۃ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق، جمعیۃ علماء گجرات اور راجستھان کا وفد بھی سیلاب زدگان کے لیے امدادی اور رفاہی سرگرمیوں کے لیے ان ریاستوں میں پہنچ چکا ہے۔

جمعیۃ علماء احمدآباد کی ٹیم مفتی منیر احمد کی قیادت میں 30 لاکھ روپے کے امدادی سامان کے ساتھ فاضلکہ، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچی۔ اس میں خواتین، مرد اور بچوں کے کپڑے (7000 جوڑے)، صابن و ٹوتھ پیسٹ کٹس (1300 کٹس)، کمبل (1100 عدد)، دودھ پاؤڈر (100 کلوگرام)، چپل (1500 جوڑے)، مچھر دانی اور پتیلے و برتن کے سیٹ شامل تھے۔ متاثرین نے مولانا مدنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے درد کو محسوس کیا۔

جمعیۃ علماء راجستھان کے صدر مولانا محمد راشد کی قیادت میں وفد جموں کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔ تھرڈ پنچایت، بلی نالہ، چینی اور رینگی گاؤں میں کئی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے تھے۔ اس وفد نے فوری نقد رقم فراہم کی اور ضلع پونچھ میں منہدم ہونے والے 70 مکانات کی عارضی رہائش کے لیے پلائی کے مکانات بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

پنجاب میں جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کے کارکنان نے پٹھانکوٹ کے کولیاں کتھلو گاؤں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جہاں مسلم گوجر اور ہندو خاندان شدید نقصان کا شکار ہوئے تھے۔ دریائے راوی کی طغیانی نے گھروں اور قیمتی سامان کو تباہ کر دیا، جبکہ مویشی بھی مارے گئے۔ متاثرہ خاندانوں میں ایک گھر باغ حسین کے اہل خانہ بھی شامل تھے، جن کے تین بچے اور بوڑھی والدہ اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی اصل طاقت اس کے کارکنان اور ریاستی اکائیوں کے ذمہ داران ہیں، جو مشکل ترین علاقوں میں بھی مدد پہنچانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند کسی کی مذہبیت کے لحاظ سے فرق نہیں کرتی بلکہ ہر ضرورت مند کو انسان سمجھ کر امداد فراہم کرتی ہے۔جمعیۃ علماء ہند کی یہ امدادی سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک لوگوں کو اس کی ضرورت ہے۔ ان کی کوششیں نہ صرف انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ ملک میں قدرتی آفات کے دوران بروقت مدد فراہم کرنے کی بہترین مثال ہیں۔(پریس ریلیز)

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.