Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مائنا رٹی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت : پروفیسر محمد سلیم انجیئنر

ایف ایم ای آ ٓئی کے زیراہتمام قومی سطح کے ورکشاپ کا انعقاد-تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ داران، ماہرین تعلیم، منتظمین اور رہنماؤں کی شرکت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
مائنا رٹی تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت : پروفیسر محمد سلیم انجیئنر

نئی دہلی: فیڈریشن آف مائنورٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز(ایف ایم ای آ ٓئی) کے زیراہتمام گزشتہ روز مرکز جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی میں قومی سطح کی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں سے وابستہ ذمہ داران، ماہرین تعلیم، منتظمین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
انجینئر محمد سلیم ،چیئرمین، مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہندنے کلیدی خطاب کیا اور تعلیم کے میدان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد ملک بھر میں مائنورٹی تعلیمی اداروں کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنا، درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور ایف ایم ای ا ٓئی کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط اور مربوط بنانا ہے۔
اس موقع پر جناب سید تنویر احمد،جنرل سکریٹری ایف ایم ای ا ٓئی نے “تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے: منصوبے اور در پیش چیلنجز” کے عنوان سے ایک تفصیلی خطاب کیا، جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب محمد آصف الدین، جنرل سکریٹری، کرناٹکہ، ایف ایم ای ا ٓئی نے ایف ایم ای آئی کی توسیع، استحکام اور ریاستی سطح پر منظم نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کے دوران ریاستی شاخوں کی سالانہ رپورٹس پیش کی گئیں، جن سے مختلف علاقوں میں ایف ایم ای ا ٓئی کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جامع جائزہ سامنے آیا۔
ورکشاپ میں ایک اوپن سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تجربات، تجاویز اور مسائل پیش کیے۔
آخر میں جناب سید تنویر احمد نے اختتامی خطاب کیا اور ایف ایم ای ا ٓئی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں معیار، اقدار اور اثر پذیری کے فروغ پر زور دیا۔
پروگرام کے کنوینر، جناب محمد اشفاق عالم ندوی نے تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔
پروگرام کا افتتاح جناب شارق انصر کی نظامت میں ہوا، جس کے بعد مولانا انعام اللہ فلاحی کوآرڈینیٹر نصاب،مرکزی تعلیمی بورڈ کی طرف سے “تذکیر” پیش کی گئی۔(پریس ریلیز)

Recent News

غازی آباد میں دو سگے بھائیوں کے ہاتھوں  اپنے ہی والدین کا قتل

غازی آباد میں دو سگے بھائیوں کے ہاتھوں اپنے ہی والدین کا قتل

July 23, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

کمال مولا مسجد کیس : مسلم فریق دوبارہ سپریم کورٹ پہنچا

July 23, 2026
پرامن احتجاج پرتشدد ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا-سلمان خان

پرامن احتجاج پرتشدد ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا-سلمان خان

July 23, 2026
سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

July 22, 2026
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

July 22, 2026
جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.