Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے بعد فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بند

حماس اور اسرائیل کا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے بعد  فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بند

قاہرہ۔:غزہ میں برسوں سے جاری خونریزی کے بعد بالآخر اجنگ بندی معاہدہ طے ہوگیا۔ مصری میڈیا کے مطابق یہ تاریخی پیش رفت اس وقت ہوئی جب فریقین نے عملی طور پر غزہ امن معاہدہ کو مؤثرکرنے سے اتفاق کیا۔القاہرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کے نفاذ کے بعد غزہ میں فائر بندی اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔مصر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو اہم اور نازک لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات نے غزہ جنگ میں ایک فیصلہ کن موڑ فراہم کیا ہے۔حماس اور اسرائیل نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے بعد دو سال سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پیرس روانہ ہوں گے جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ امن عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی آج شام اسرائیلی حکومت کی باضابطہ توثیق کے بعد نافذالعمل ہوگی۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق غزہ میں موجود 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جسے امن معاہدے کا پہلا عملی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیاکے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان دستخط آج متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فریقین کی جانب سے معاہدے پر باضابطہ دستخط کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا شروع ہو جائے گا۔اسی تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کی منظوری کیلئے دو خصوصی اجلاس طلب کرلیے ہیں ۔تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے اس معاہدے کو امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ادھر غزہ شہر اور خان یونس کی گلیوں میں جنگ سے تھکے ہوئے شہری ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور معاہدے کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔ ان کے چہروں پر برسوں بعد امن کی امید کی چمک دیکھی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط مکمل ہو چکے ہیںاور توقع ظاہر کی تھی کہ پیر سے یرغمالیوں کی واپسی کا عمل شروع ہو جائے گا۔عالمی سطح پر بھی یہ پیش رفت خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کی جانب ایک امید افزا کوشش ہے جو خطے کیلئے نئے دور کی شروعات ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیش کردہ امن تجویز کے پہلے مرحلے کے آغاز کی خبر جیسے ہی عام ہوئی، فلسطینیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے جشن منانا شروع کر دیا۔ غزہ جہاں اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
معاہدے کے نفاذ کے بعد نوجوان تباہ شدہ گلیوں میں تالیاں بجاتے ہوئے نکل آئے اگرچہ کچھ علاقوں میں اسرائیلی حملے اب بھی جاری تھے۔ایک نوجوان کو اس کے دوست نے اپنے کندھوں پر اُٹھا رکھا تھا اور وہ تالیاں بجا رہا تھا۔خان یونس شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی خالد شعث نے کہا کہ ’یہ وہ لمحات ہیں جن کا فلسطینی شہری دو سال سے شدت سے انتظار کر رہے تھے۔جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں موجود عبدالمجید عبدربہ نے کہا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ جنگ بندی ہوئی، خون خرابہ اور قتل و غارت کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’میں اکیلا خوش نہیں ہوں، پورا غزہ خوش ہے۔ تمام عرب عوام خوش ہیں، پوری دنیا جنگ بندی اور خون خرابے کے خاتمے پر خوش ہے۔ شکریہ اور ان تمام لوگوں کو پیار جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔تل ابیب کے ’ہوسٹیجز اسکوائر‘ میں موجود ایک یرغمالی کی والدہ عینا زوگاوکر خوشی سے سرشار تھیں۔ انہوں نے پُرجوش ہو کر کہا کہ ’میں سانس نہیں لے پا رہی، میں بیان نہیں کر سکتی کہ کیا محسوس کر رہی ہوں۔ہوسٹیجزا سکوائر وہ مقام ہے جہاں دو سال قبل حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.