Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ کا انتقال

ملک بھر سے علما، سماجی رہنما اور سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ کا انتقال

دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ نیر بخاری جمعرات کی رات انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نیر بخاری بدھ کی رات معمول کے مطابق گھر پر موجود تھیں۔ انہوں نے رات کا کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر بعد طبیعت میں اچانک خرابی محسوس کی۔ فوری طور پر انہیں دریا گنج کے سنجیون اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔نیر بخاری کے انتقال کی خبر سے بخاری خاندان، جامع مسجد کے حلقوں اور دہلی کے مذہبی طبقے میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر ان کے بیٹے، نائب امام سید شعبان بخاری اور ان کی بہنیں اسپتال میں موجود تھیں۔ اہلِ خانہ نے اس سانحے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

نیر بخاری کے انتقال پر دہلی اور ملک بھر سے علما، سماجی رہنما اور سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متعدد مذہبی و سماجی تنظیموں نے شاہی امام احمد بخاری اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے اراکین، درگاہوں کے متولیان اور مختلف مساجد کے ائمہ نے بھی مرحومہ کی مغفرت اور صبرِ جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

نیر بخاری ایک باوقار اور سادہ مزاج خاتون کے طور پر جانی جاتی تھیں، جو ہمیشہ پردے میں رہتے ہوئے گھر اور خاندان کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتی رہیں۔ ان کے انتقال کو جامع مسجد دہلی کے ایک عہد کے خاتمے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف شاہی امام کے خاندان کا ایک اہم ستون تھیں بلکہ مذہبی روایت کے تسلسل میں بھی ان کا کردار نمایاں تھا۔

 

Recent News

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک  خواہشات

’رکشا بندھن‘ پر مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی کی نیک خواہشات

August 28, 2026
رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت  حاصل

رکشا بندھن اشتہارتنازعہ میں کریتی سینن کوراہل گاندھی کی حمایت حاصل

August 28, 2026
دہلی کے  ریس  کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

دہلی کے ریس کلب کی 53 ایکڑ زمین پر ا ب مرکزی حکومت کا قبضہ

August 28, 2026
اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.