Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

قومی راجدھانی کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا سامنا

ایمس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر گلیریا نے خبردار کیا کہ کمزور پھیپھڑے والے لوگ اگر ممکن ہو تو دہلی چھوڑ دیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
قومی راجدھانی کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا سامنا

قومی راجدھانی دہلی ہر موسم سرما میں زہریلے اسموگ کی چادر اوڑھ لیتی ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بار ہوا اس سے بھی زیادہ زہریلی ہے۔ اس دوران ایمس کے سابق ڈائریکٹر اور ملک کے معروف پلمونولوجسٹ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے خبردار کیا ہے کہ راجدھانی کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، جو لوگوں کے پھیپھڑوں، دلوں اور دماغوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔

ڈاکٹر گلیریا نے خبردار کیا کہ دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے اور کمزور پھیپھڑے والے لوگ اگر ممکن ہو تو شہر چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دہلی چھوڑ کر نہیں جا سکتا تو اسے اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، جیسے کہ ماسک پہننا، گھر میں ایئر فلٹر کا استعمال کرنا اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا۔ ڈاکٹر گلیریا نے واضح طور پر کہا کہ دہلی کی فضائی آلودگی خاموشی سے لوگوں کی جان لے رہی ہے اور یہ کووڈ۔ 19 سے زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر گلیریا کے مطابق دہلی کے اسپتالوں میں سانس کی تکلیف، شدید کھانسی اور دمہ نیز سی او پی ڈی جیسی دائمی پھیپھڑوں کی بیماریوں کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہربار ہوا کا معیار خراب ہونے پر سانس متعلق معاملوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ یہ معاملے عام طور پر آلودگی کی سطح بڑھنے کے4 سے 6 دن بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ نوجوان اور صحت مند لوگ بھی اب مسلسل کھانسی، سینے میں جکڑن اور سانس کی پرشانی کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ صرف اور صرف دہلی کی زہریلی ہوا ہے۔

ڈاکٹر گلیریا کا کہنا ہے کہ آلودگی نہ صرف پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ خون تک پہنچ کر جسم کو اندرونی طور پر بھی نقصان پہنچاتی ہے۔پی ایم 2.5  جیسے ذرات خون میں داخل ہوتے ہیں اور سوزش میں اضافہ کرتے ہیں، بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح کو بڑھاتے ہیں اور کولیسٹرول کو متاثر کرتے ہیں۔ فضائی آلودگی ایک خاموش قاتل ہے، جس نے 2021 میں دنیا بھر میں 8 ملین سے زیادہ لوگوں کی جانیں لیں، جو کہ کووڈ سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کسی بھی موت کے سرٹیفکیٹ پر ’فضائی آلودگی‘ کا ذکر نہیں ہے، لیکن یہی موجودہ بیماریوں کو موت کی حد تک بڑھا دیتا ہے۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.