Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

اب ذیابیطس، دل کے امراض، کینسر اور موٹاپے جیسے دائمی امراض والے افراد کو ویزا یا گرین کارڈ سے محروم کیا جا سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی

واشنگٹن: امریکہ نے ویزا اور گرین کارڈ کے اجرا سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت اب ایسے غیر ملکی شہریوں کو داخلے یا مستقل رہائش کی اجازت سے انکار کیا جا سکتا ہے جنہیں ذیابیطس، دل کے امراض یا دیگر طویل المیعاد بیماریاں لاحق ہیں۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن کے حوالے سے سخت موقف کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔

اس نئی ہدایت کے مطابق، امریکی محکمۂ خارجہ نے دنیا بھر میں موجود سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو احکامات بھیجے ہیں کہ وہ ویزا درخواست گزاروں کے صحت کے ریکارڈ پر گہری نظر رکھیں۔ ان افسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں جن کے علاج پر مستقبل میں ’لاکھوں ڈالر‘ خرچ ہو سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس فہرست میں دل اور سانس کی بیماریاں، کینسر، ذیابیطس، نیورولوجیکل (اعصابی) بیماریاں، میٹابولک امراض اور ذہنی صحت کے مسائل شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہدایت میں موٹاپے کو بھی قابلِ غور بیماریوں میں شامل کیا گیا ہے، جسے طویل مدت میں دمہ، ہائی بلڈ پریشر اور نیند کی رکاوٹ جیسی پیچیدگیوں کا سبب بتایا گیا ہے۔نئی پالیسی کے تحت، ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ طے کریں کہ آیا درخواست گزار کے پاس اتنے مالی وسائل موجود ہیں کہ وہ اپنی زندگی بھر کے ممکنہ علاج کے اخراجات خود برداشت کر سکے، بغیر کسی حکومتی امداد یا سرکاری اداروں پر بوجھ بنے۔

یہ پالیسی دراصل ’پبلک چارج‘ قانون کی سخت تشریح پر مبنی ہے، جو ایک صدی سے امریکی امیگریشن قانون کا حصہ ہے۔ اس قانون کا مقصد ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو سرکاری مدد پر انحصار کر سکتے ہیں۔ پہلے یہ اصول زیادہ تر متعدی امراض جیسے ٹی بی تک محدود تھا، مگر اب اس کے دائرۂ کار میں تمام دائمی بیماریوں کو شامل کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بالخصوص بزرگ درخواست گزاروں، یا ان افراد کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی جو عام مگر طویل بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کے مطابق، یہ پالیسی بالآخر امیر اور صحت مند افراد کے حق میں جائے گی، جب کہ درمیانے یا کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کے لیے ویزا حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔

Recent News

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

August 24, 2026
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

August 24, 2026
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

August 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.