Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی

کانگریس صدرنے کہا : گنگا-جمنی تہذیب، بھائی چارہ، جمہوریت اور آئین کی حفاظت ہی ہندوستان کی اصل طاقت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
کھڑگے نے  اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 814واں عرس مبارک جاری ہے، اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی حاضری بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر روانہ کی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جانکاری دی ہے اور کچھ تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس صدر کھڑگے نے عرس کے مبارک موقع پر اجمیر شریف درگاہ کے لیے چادر بھیجی۔ کانگریس صدر سے چاندر لینے کے لیے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ ملک بھر سے آئے کانگریس لیڈران کھڑگے کی رہائش پر پہنچے تھے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’اقلیتی محکمہ کا نمائندہ وفد آئندہ دنوں میں درگاہ مبارک پر چادر پیش کرے گا۔

کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں محبت و بھائی چارہ کا پیغام عام کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیر شریف کے 814ویں عرس مبارک پر میں اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی طرف سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر پیش کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت مانتا ہوں۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیم ’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘ آج کے دور میں زیادہ موزوں ہے۔ گنگا-جمنی تہذیب، بھائی چارہ، جمہوریت اور آئین کی حفاظت ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔ اس مبارک موقع پر دعا ہے کہ ہمارے ملک میں امن، محبت، سماجی خیر سگالی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔

کانگریس اقلیتی محکمہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے بھی کانگریس صدر کے ذریعہ درگاہ اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کیے جانے کی اطلاع ’ایکس‘ ہینڈل پر دی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’امن، محبت، بھائی چارہ کے پیغام کے ساتھ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جی نے آج اجمیر شریف درگاہ کے عرس مبارک کے موقع پر عقیدت کی چادر روانہ کی۔ کانگریس صدر سے چادر لینے کے لیے کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی دعوت پر ملک کی تقریباً ہر ریاست کے کانگریس نمائندے آج دہلی پہنچے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’اقلیتی محکمہ کا نمائندہ وفد آئندہ دنوں میں درگاہ مبارک پر چادر پیش کرے گا۔

Recent News

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں  7 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 7 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید

June 6, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے جنوبی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید بارش کا امکان

June 6, 2026
لندن میں چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کے پروگرام میں ہنگامہ

لندن میں چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کے پروگرام میں ہنگامہ

June 6, 2026
دہلی میں 6 برسوں میں آتشزدگی کے باعث 543 افرادہلاک

دہلی میں 6 برسوں میں آتشزدگی کے باعث 543 افرادہلاک

June 6, 2026
دہلی کے جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پُرامن مظاہرہ

دہلی کے جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پُرامن مظاہرہ

June 6, 2026
دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.