Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ہندوستانی شہریوں کو ایران چھوڑدینے کی ہدایت

ایران میں سلامتی کیلئے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اڈوائزری، مشکل میں پھنسے شہریوں کی مدد کے اقدامات

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
ہندوستانی شہریوں کو ایران چھوڑدینے کی ہدایت

تہران؍/ نئی دہلی:ایران میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر تہران میں قائم ہندوستانی سفارتخانے نے وہاں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کیلئے ایک نہایت اہم اڈوائزری جاری کی ہے۔ سفارتخانے نے ہندوستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دستیاب تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔سفارتخانے کے مطابق یہ ہدایت ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کیلئے ہے، جن میں طلبہ، زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری ہوائی یا دیگر محفوظ ذرائع سے ایران سے روانگی کو ترجیح دیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سفری اور شناختی دستاویزات، جیسے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں جہاں احتجاج یا بدامنی کی اطلاعات ہیں، اور سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ہندوستانی سفارتخانے نے مشکل میں پھنسے شہریوں کی فوری مدد کیلئے متعدد ہنگامی فون نمبرز جاری کیے ہیں: 98 +9128109115، 98 +9128109109، +912810910298 ، 98 +9932179359اس کے علاوہ مدد کیلئے ای میل اڈریس جاری کیا گیا ہے [email protected] سفارتخانے نے ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جو افراد اب تک رجسٹر نہیں ہوئے، وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ سفارتخانے کے مطابق اگر انٹرنیٹ کی بندش کے باعث آن لائن رجسٹریشن ممکن نہ ہو تو ہندوستان میں موجود رشتہ دار درج ذیل سرکاری لنک کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں: https://www.meaers.com/request/homeاس سے قبل امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کیلئے اسی نوعیت کی سخت ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں انہیں فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ایران میں مقیم شہری کسی بھی دستیاب اور محفوظ ذریعے سے ملک سے نکل جائیں، اور اگر فضائی سفر ممکن نہ ہو تو زمینی راستے سے پڑوسی ممالک آرمینیا یا ترکی جانے پر غور کریں۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ کجریوال اور سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کے حوالے سے یونیورسٹی کے بارے میں طنزیہ اور تضحیک آمیز بیانات دیے، جس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.