Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Urdu Featured

ملک میں مسلمانوں پر بڑھتے تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

جماعت اسلامی ہند کےاعلیٰ سطحی وفد کا ضلع گر سومناتھ کا دورہ

Akhbarurdu by Akhbarurdu
1 year ago
ملک میں مسلمانوں پر بڑھتے تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جموں وکشمیراورہریانہ میں انتخابی نتائج، مسلمانوں اورعبادت گاہوں پرتشدد وتضحیک، ’ون نیشن ون الیکشن‘اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جموں و کشمیر اور ہریانہ میں بننے والی نئی حکومت عوام کے حقیقی مسائل، اقتصادی ترقی اور جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرے اور بغیر کسی تفریق کے سب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان دنوں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے خلاف تشدد اور حملوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جھوٹے الزامات عائد کرکے مسلم نوجوانوں پر تشدد اوران کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں ضلع گرسومناتھ میں پانچ سو سالہ پرانے قبرستان، مسجد ار درگاہوں کو منہدم کردیا گیا۔”
سومناتھ میں ہوئی انہدامی کارروائیوں کا زمینی جائزہ لینے والے جماعت کے اعلیٰ سطحی وفد میں شامل نائب امیر جماعت اسلامی ہند سلیم انجینئر اور قومی سکریٹری شفیع مدنی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ اس موقع پر سلیم انجینئر نے سومناتھ میں ہوئی غیر قانونی انہدامی کارروائی کی سرگزشت کو صحافیوں کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح تقریباً 200 ایکڑ کے وسیع و عریض علاقے میں پھیلی متعدد درگاہوں، مقبروں، مسجد، عیدگاہ اور قبرستان کو غیر قانونی طریقے سے منہدم کردیا گیا۔ آپ نے اس قسم کی انہدامی کاروائیوں کو سختی سے روکنے، منہدم عمارتوں اور مکمل احاطہ کی مذہبی
حیثیت کو بحال کرنے اور متعلقہ عہدیداران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت نے نفرتی بیانات کے حوالے سے فرمایا کہ “مسلمانوں کو جذباتی ٹھیس پہنچانے کے لیے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ تبصرے کیے جاتے ہیں مگر مجرمین کے خلاف کارروائی نہ ہونے سےان کے حوصلے بڑھتے جارہے ہیں۔ ان حالات میں ملک کے رہنماؤں، دانشوروں اور مذہبی شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے خلاف اٹھائیں اور مذہب و ثقافت کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں۔” ’ ون نیشن ون الیکشن‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ “پارلیمانی واسمبلی انتخابات کے ایک ساتھ کرانے سے ریاست کے مخصوص مسائل حاشیے پر چلے جائیں گے ، ملک کا فیڈرل اسٹرکچر کمزور ہوگا اور علاقائی جماعتیں کمزور ہو جائیں گی نیز حکومت پر عوام کے سامنے جواب دہی کا دباؤ بھی کم ہوگا جو جمہوریت کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے اس لیے جماعت ایک ملک ایک الیکشن کے تصور کی مخالفت کرتی ہے۔”

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ’’ مشرق وسطیٰ کے حالات انتہائی تشویشناک بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل اور ایران کے درمیان بھیانک جنگ کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ جنگ نہ صرف خطہ بلکہ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس تنازع کو فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کے امکانات کو ختم کرنے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایجنڈے کے تحت بھڑکایا جارہا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی جنگ کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں جانیں گئیں، خاص طور پر غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے جن میں زیادہ تر عورتیں، بچے اور بزرگ ہیں۔ اسرائیل بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے علاوہ مزاحمتی تحریکوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کرتا ہے۔ اسرائیل کا یہ عمل صریح دہشت گردی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس پر پابندیاں عائد کرکے جنگی جرائم کے لیے جوابدہ قرار دیا جائے۔ جماعت اسلامی ہند، سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایک اتحادی فورس تشکیل دے جو فوری طور پر جنگ بندی کو نافذ کرنے اور اسرائیل کو بے اثر کرنے کی ذمہ داری ادا کرے تاکہ دنیا کو اس کی تباہ کاری سے بچایا جا سکے۔ جماعت، حکومت ہند سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑے اور اعتدال پسند عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر مزید کشیدگی کو روکے اور علاقائی امن و استحکام کی بحالی کی راہ ہموار کرے۔”

جاری کردہ:
محمد سلمان
نیشنل اسسٹنٹ سکریٹری، شعبہ میڈیا، جماعت اسلامی ہند
موبائل: 7290010191
پتہ: ڈی 321، ابو الفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.