Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس تک پہنچا ۔ اگلے 2 دنوں تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 hours ago
دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت لگاتار بڑھ رہی ہے۔ سورج کی تپش سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے 2 دنوں تک ہیٹ ویو یعنی گرم لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آج موسم صاف رہے گا اور دن میں تیز دھوپ کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی اندیشہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے 24 اور 25 اپریل کو ہیٹ ویو کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سلسیس رہنے کی امید ہے۔ 26، 27 اور 28 اپریل کو ہلکے بادل چھائے رہ سکتے ہیں اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ 24 سے 26 اپریل تک ریاست کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 27 اپریل کو ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بہار میں بھی حالات دہلی اور اتر پردیش کی طرح شدید گرمی والے ہیں۔ بدھ کے روز پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے اوپر رہا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 24 اپریل کو کئی اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، یعنی کل موسم کا مزاج بدل سکتا ہے۔ دوسری طرف مدھیہ پردیش میں جھلسا دینے والی گرمی سے فی الحال راحت ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ بدھ کو کھجوراہو کا درجہ حرارت 43 ڈگری درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بھوپال سمیت 10 اضلاع میں لو چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آج اور کل کچھ ضلعوں میں بوندا باندی کے آثار ضرور ہیں، لیکن گرمی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ راجستھان کے کئی ضلعوں میں 23 سے 25 اپریل تک ہیٹ ویو سے متعلق یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ یہاں 25 اپریل تک بارش کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اس وقت موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ فعال مغربی طوفان کے سبب اتراکھنڈ میں موسم یو-ٹرن لینے والا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 24 اپریل کو اترکاشی، چمولی سمیت کئی اضلاع میں بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔ 26 اپریل کو بھی بارش کے آثار ہیں۔ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں 24 سے 28 اپریل کے درمیان ہلکی بارش اور برف باری کے آثار ہیں۔

Recent News

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

دہلی-این سی آر میں گرمی کی شدت میں لگاتاراضافہ

April 23, 2026
اتر پردیش میں  پھر سڑکوں پر اترے امیدوار

اتر پردیش میں پھر سڑکوں پر اترے امیدوار

April 22, 2026
باپ کو خبر بھی نہیں ہوئی اور بیٹی کو پھانسی ہو  گئی

ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار

April 22, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش

April 21, 2026
شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

April 21, 2026
دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

April 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.