Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کے الرٹ کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت

دہلی پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پررکھا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کے الرٹ کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت

راجدھانی دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کے الرٹ کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں دہلی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہیں، جس کے پیش نظر بی جے پی کے مرکزی دفتر سمیت کئی اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بڑھا دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے خاص طور پر دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع دفاتر اور حساس مقامات کو نشانے پر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

خفیہ ذرائع کے مطابق دہشت گرد خودکش حملے، کار بم، اندھا دھند فائرنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں جیسے طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی یو مارگ پر خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہاں کئی سیاسی پارٹیوں اور میڈیا اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔ علاقے میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی، شناختی دستاویزات کی جانچ اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Recent News

اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

ساتویں سے نویں درجہ تک کے طلبا فی الحال ’نئی لسانی پالیسی‘کے دائرے میں نہیں

June 27, 2026
کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 993 روپے کا اضافہ

تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی سطح پر بحال

June 27, 2026
رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق

June 27, 2026
وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کامولانا ارشد مدنی کاالزام

June 26, 2026
پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ،  یکم جولائی سے  نافذہونگی نئی شرحیں

پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ، یکم جولائی سے نافذہونگی نئی شرحیں

June 26, 2026
رام مندر سے  نذرانہ  کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

رام مندر سے نذرانہ کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

June 26, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.