Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

خصوصی سیل طلبا، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اور ملازمین کے درمیان بیداری مہم چلائے گا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

xr:d:DAFzXzmcLTY:16,j:6474332824645271450,t:23110614

اتر پردیش کے میڈیکل کالجوں میں مذہب تبدیلی کے مبینہ معاملات سامنے آنے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ریاست کے تمام طبی اداروں میں مذہب تبدیلی کو روکنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کی گورنر اور چانسلر آنندی بین پٹیل نے تمام میڈیکل کالجوں میں مذہب تبدیلی کی روک تھام کے سلسلے میں یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) اور سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی ایم ایس) میں حال ہی میں سامنے آنے والے مبینہ مذہب تبدیلی کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گورنر آنندی بین پٹیل نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔ گورنر کے خصوصی فرائض کے افسر ڈاکٹر سدھیر ایم بوبڑے کے خط کی بنیاد پر اٹل بہاری واجپئی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امت دیوگن نے تمام منسلک میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو فوری طور پر ’مذہب تبدیلی روک تھام سیل‘ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کالجوں سے سیل کی تشکیل سے متعلق معلومات جلد فراہم کرنے کو بھی کہا ہے۔

اس حکم کے بعد اب تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں مذہب تبدیلی کو روکنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دیا جائے گا جو طلبا، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اور ملازمین کے درمیان بیداری مہم چلائے گا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھے گا۔ اس سیل کا مقصد تعلیمی کیمپس میں محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا، موصول ہونے والی شکایات پر فوری طور پر قواعد کے مطابق کارروائی کرنا اور ضوابط، حقوق و ذمہ داریوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوگا۔ گورنر کی ہدایت کے بعد ریاست بھر کے طبی اداروں میں نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکھنؤ کی کے جی ایم یو میں بھی ایک نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر ’لو جہاد‘ کے جال میں پھانسنے اور مذہب تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس سلسلے میں شعبۂ پیتھالوجی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر رمیز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے پہلے شادی کا جھانسہ دے کر ایک ہندو نوجوان خاتون کو اپنے جال میں پھنسایا اور بعد میں اس پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ ڈالا۔

Recent News

اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں میں تبدیلیٔ مذہب کے خلاف خصوصی سیل بنانے کا حکم

June 11, 2026
کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

کینیڈا میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

June 11, 2026
ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند  کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو سبھی جہازوں کے لیے بند کر دیا

June 11, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

June 10, 2026
12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

June 10, 2026
ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

June 10, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.