Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

خصوصی زیارت (چھوٹا عرس، محرم الحرام) کے موقع پر چھ روزہ فری میڈیکل کیمپ میں زائرین کا مفت علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہند کا فری میڈیکل کیمپ، 1415 زائرین مستفید

اجمیر شریف: سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ خصوصی زیارت (چھوٹا عرس، محرم الحرام) کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اجمیر شریف کے کائد وشرام استھلی میدان میں چھ روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جہاں دور دراز سے آنے والے زائرین کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ 17 جون سے 22 جون تک جاری رہا اور اس دوران مجموعی طور پر 1415 زائرین اور مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

جمعیۃ علماء ضلع اجمیر شریف کی نگرانی میں قائم اس کیمپ میں شدید گرمی اور غیر معمولی بھیڑ کے باوجود ڈاکٹروں، رضاکاروں اور منتظمین نے جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ڈاکٹر سلیم احمد، ڈاکٹر عبدالواجد، ڈاکٹر عبدالقادر، ڈاکٹر رام گری اور نجمہ بانو نے طبی خدمات فراہم کیں، جبکہ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مولانا علیم الدین اجمیری اور مولانا محمد کامل میرٹھی بطور مشاہد شریک رہے۔

قاری قمر الدین خاں اور ضلع جمعیۃ کے کارکنان نے انتظامی امور میں تعاون کیا، جبکہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی مسلسل رابطے میں رہے۔ زائرین نے اس طبی خدمت کو عرس کے دوران نہایت مفید اور ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی۔

جمعیۃ علماء ہند گزشتہ کئی دہائیوں سے عرسِ خواجہ غریب نوازؒ کے موقع پر رفاہی اور طبی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ بعض وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ کچھ عرصہ متاثر رہا، تاہم خدمت خلق کے جذبے کے تحت اسے دوبارہ فعال کیا گیا۔ جمعیۃ علماء ہند کے اکابر کا روحانی تعلق حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ سے وابستہ رہا ہے اور ان کی تعلیمات سے خصوصی مناسبت پائی جاتی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ انسان دوستی اور بندگانِ خدا کی خدمت اس روایت کا بنیادی حصہ ہے۔

کیمپ کے اختتام پر درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کی انتظامیہ اور درگاہ کمیٹی نے جمعیۃ علماء اجمیر شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی سند اور توصیفی مکتوب پیش کیا۔ درگاہ کے ناظم اور چیف ایگزیکٹو افسر محمد بلال خان نے طبی، سماجی اور رفاہی خدمات کو قابل تقلید قرار دیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ڈاکٹروں، رضاکاروں اور منتظمین کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق جمعیۃ علماء ہند کی زندہ روایت ہے اور محدود وسائل کے باوجود زائرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسے رفاہی پروگرام جاری رہیں گے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.