Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

وزارت امور خارجہ نے کہا کہ پاسپورٹ بنیادی طور پر حکومت کی طرف سے بین الاقوامی سفر کی سہولت کیلئے جاری کردہ سفری دستاویزات میں سے ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

نئی دہلی ،  پاسپورٹ صرف ہندوستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم، وزارت امور خارجہ نے اب واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ ایسی کوئی دستاویز نہیں ہے جو شہریت قائم کرتا ہے۔ وزارت نے اپنے اس موقف کا اعلان 14ویں پاسپورٹ سیوا دیوس پر کیا ہے۔ چہارشنبہ کو وزارت امور خارجہ نے کہا کہ پاسپورٹ بنیادی طور پر حکومت کی طرف سے بین الاقوامی سفر کی سہولت کیلئے جاری کردہ سفری دستاویزات میں سے ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاسپورٹ کا ہونا، بذات خود، شہریت کا ثبوت نہیں ہوتا ہے۔ درحقیقت پاسپورٹ حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ آپ کی ملکیت ہے۔ پاسپورٹ کے پچھلے حصہ پر ایک نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ’’حکومت ہند کی ملکیت‘‘ ہے اور اگر حکومت حکم دے تو اسے واپس حوالہ کر دیا جائے گا۔

اس سال کے شروع میں، ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی(SIR) سے متعلق معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تصدیق کی تھی کہ آدھار شہریت کا حتمی ثبوت نہیں ہے، بلکہ یہ صرف شناخت کی دستاویز ہے۔ ووٹر شناختی کارڈ کو بھی شہریت کا دستاویز نہیں سمجھا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر شناختی اور رہائشی دستاویز ہے اور کسی کو انتخابات کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ شہریت کے قوانین کے تحت، اگر کوئی شخص 26 جنوری 1950 کو یا اس کے بعد، لیکن 1 جولائی 1987 سے پہلے ملک میں پیدا ہوا ہو تو وہ پیدائشی طور پر ہندوستانی ہے۔ اب، اگر کوئی شخص جولائی 1987 کے بعد پیدا ہوا ہے، تو وہ شہریت کا دعویٰ کر سکتا ہے بہ شرط یہ کہ والدین میں سے کوئی بھی شہری ہو۔ 3 دسمبر 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے، پیدائشی طور پر شہریت کا دعویٰ صرف اس صورت میں کر سکتے ہیں جب والدین دونوں ہندوستانی ہوں، یا اگر والدین میں سے ایک شہری ہو اور دوسرا پیدائش کے وقت غیر قانونی تارکین وطن میں سے نہ ہو۔

Recent News

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

August 24, 2026
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

August 24, 2026
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

August 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.