Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ، یکم جولائی سے نافذہونگی نئی شرحیں

عام 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ 60 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 2000 روپے کے بجائے اب 3500 روپے ہوگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 hours ago
پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ،  یکم جولائی سے  نافذہونگی نئی شرحیں

مرکزی حکومت نے پاسپورٹ اور اس سے متعلق مختلف خدمات کی فیس میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ اس فیصلے کے تحت نیا پاسپورٹ بنوانے، اس کی تجدید کرانے، گم شدہ یا خراب پاسپورٹ کی دوبارہ اجرائی اور فوری پاسپورٹ سمیت مختلف خدمات پہلے کے مقابلے میں مہنگی ہو جائیں گی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاسپورٹ کو شہریت کا ثبوت نہ مانے جانے کے معاملے پر ملک میں سیاسی بحث جاری ہے۔

نئی شرحوں کے مطابق عام 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ 60 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 2000 روپے کے بجائے اب 3500 روپے ہوگی۔ اگر پاسپورٹ گم ہو جائے یا خراب ہو جائے تو 36 صفحات والے پاسپورٹ کی دوبارہ اجرائی کے لیے 5000 روپے اور 60 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے 6000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

تتکال (فوری) پاسپورٹ کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 36 صفحات والے تتکال پاسپورٹ کی فیس اب 5000 روپے جبکہ 60 صفحات والے فوری پاسپورٹ کی فیس 6000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 18 برس سے کم عمر بچوں کے پاسپورٹ کی فیس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ بچوں کے نئے پاسپورٹ کی فیس 1750 روپے اور گم یا خراب ہونے کی صورت میں دوبارہ اجرائی کی فیس 4250 روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، سرینڈر سرٹیفکیٹ اور گلوبل انٹری پروگرام جیسی خدمات کی فیس بھی 500 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے آٹھ سال تک کے بچوں اور 60 برس سے زیادہ عمر کے بزرگوں کو نئے پاسپورٹ کی فیس میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت صرف نئے پاسپورٹ پر دستیاب ہوگی، تجدید یا دوبارہ اجرائی پر نہیں ملے گی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ کی مدتِ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بالغ افراد کا پاسپورٹ پہلے کی طرح دس برس جبکہ بچوں کا پاسپورٹ پانچ برس یا 18 برس کی عمر مکمل ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گا۔

دوسری جانب وزارتِ خارجہ کے اس بیان کے بعد سیاسی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاسپورٹ صرف ایک سفری دستاویز ہے اور اسے کبھی بھی شہریت کا ثبوت نہیں سمجھا گیا۔ حکومتی ذرائع نے ایک بار پھر کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی بلکہ یہی اصول پہلے سے نافذ ہے۔

کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاسپورٹ کے معاملے کو بنیاد بنا کر مستقبل میں شہریوں کی شہریت پر سوال اٹھانے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنے سیاسی اور نظریاتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recent News

وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کامولانا ارشد مدنی کاالزام

June 26, 2026
پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ،  یکم جولائی سے  نافذہونگی نئی شرحیں

پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ، یکم جولائی سے نافذہونگی نئی شرحیں

June 26, 2026
رام مندر سے  نذرانہ  کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

رام مندر سے نذرانہ کی چوری کے معاملے میں بڑی کارروائی- تمام نامزد ملزمان گرفتار

June 26, 2026
بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

بھرت تیواری کی ماں نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی التجا کی

June 25, 2026
پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

پاسپورٹ محض سفری دستاویز، شہریت کا ثبوت نہیں:حکومت

June 25, 2026
ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

ہندوستان کے 97 فیصد بچوں کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا- یونیسیف

June 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.