تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو شریک ہوئے۔ اس موقع پر شعبہ مواصلات کے چیئرمین انل بھردواج، ممتاز پٹیل، چاندنی چوک ضلع کانگریس کے صدر محمد عثمان، سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان، سابق کونسلر محمود ضیا اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مرزا جاوید علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام کارکنان اور رہنماؤں کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسے مواقع بھی اہم ہوتے ہیں جہاں تمام ساتھی غیر رسمی ماحول میں ایک دوسرے سے مل سکیں، خیالات کا تبادلہ کریں اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنائیں۔







