Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

درخواست گزاروں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور سابقہ عدالتی احکامات کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر  مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

آگرہ،تاریخی تاج محل پر ایک بار پھر قانونی تنازعہ سامنے آ گیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے تاج محل کمپلیکس میں مبینہ لارڈ اگریشور مہادیو ناگناتھیشور ویراجمان تیجو مہالیہ مندر کے دعوے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت، محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ تاج محل کمپلیکس میں ایک قدیم ہندو مندر موجود ہے، جس کی حقیقت جانچنے عدالت کی نگرانی میں ایڈوکیٹ کمشنر یا ماہرین کے ذریعے سروے کرایا جائے۔

اس سے قبل آگرہ کی ٹرائل کورٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سروے کیلئے ایڈوکیٹ کمشنر مقرر کرنے کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔ ان فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور سابقہ عدالتی احکامات کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ہے۔اس کیس کی سماعت جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل ہری شنکر جین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جبکہ ایڈوکیٹ سومیا سریواستو نے عدالت میں شخصی طور پر دلائل پیش کیے۔عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد اب مرکزی حکومت، اے ایس آئی اور دیگر جواب دہندگان کو مقررہ مدت میں اپنا تحریری جواب داخل کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں اے ایس آئی کا مؤقف خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ تاج محل کی دیکھ بھال اور تاریخی ریکارڈ اسی ادارے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

Recent News

دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

July 8, 2026
تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر  مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

July 8, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

July 8, 2026
دہلی میں بارش کے دوران 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک

دہلی میں بارش کے دوران 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک

July 8, 2026
جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

July 8, 2026
آئی آئی ٹی منڈی کے نصاب میں نظریہ تناسخ کی شمولیت پر مرکزی تعلیمی بورڈ کااظہار تشویش

آئی آئی ٹی منڈی کے نصاب میں نظریہ تناسخ کی شمولیت پر مرکزی تعلیمی بورڈ کااظہار تشویش

July 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.