Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹر میں مانسون کی بارش  نے ریاست کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی

اچانک سیلاب، دریاؤں میں طغیانی، عمارتوں اور دیواروں کے منہدم ہونے اور درخت گرنے جیسے متعدد واقعات پیش آئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
17 hours ago
مہاراشٹر میں مانسون کی بارش  نے ریاست کے مختلف علاقوں میں  تباہی مچا دی

مہاراشٹر میں مانسون کی شدید بارشوں نے ریاست کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ گزشتہ 24 مگھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث اچانک سیلاب، دریاؤں میں طغیانی، عمارتوں اور دیواروں کے منہدم ہونے اور درخت گرنے جیسے متعدد واقعات پیش آئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک ریاست میں مختلف بارش سے متعلق حادثات میں 62 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 200 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن کے دوران ساحلی اور مغربی اضلاع میں غیر معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔ تھانے میں 196.9 ملی میٹر، پالگھر میں 185.4 ملی میٹر، رائے گڑھ میں 134.1 ملی میٹر، ممبئی مضافات میں 125 ملی میٹر اور پونے میں 69.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک ہونے والی مجموعی بارش کے اعتبار سے تقریباً تمام اضلاع معمول سے کہیں زیادہ بارش کے زمرے میں پہنچ چکے ہیں۔ پالگھر میں معمول سے 457.3 فیصد اور پونے میں 435.4 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران ہونے والی 62 اموات میں سب سے زیادہ جانی نقصان عمارتوں اور دیواروں کے گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہوا۔ عمارتوں اور دیواروں کے منہدم ہونے سے 25 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد کی جان گئی اور 17 زخمی ہوئے۔ یہ واقعات زیادہ تر ناسک، تھانے اور ممبئی مضافات میں پیش آئے۔

ریاست میں ہلاک ہونے والے 200 مویشیوں میں سے 181 آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آئے۔ اس کے علاوہ لینڈ سلائڈنگ اور ملبہ کھسکنے کے واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ان حادثات کا سب سے زیادہ اثر سندھودرگ، رتناگری، رائے گڑھ، ستارا اور پونے کے پہاڑی علاقوں میں دیکھا گیا۔ درخت گرنے سے 6 افراد جان سے گئے جبکہ سیلابی حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ حالیہ واقعات میں ممبئی مضافات میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ رتناگری میں درخت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

Recent News

مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

July 9, 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

نم آنکھو ں کے درمیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سپرد خاک

July 9, 2026
مہاراشٹر میں مانسون کی بارش  نے ریاست کے مختلف علاقوں میں  تباہی مچا دی

مہاراشٹر میں مانسون کی بارش  نے ریاست کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی

July 9, 2026
اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

امریکہ نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے

July 9, 2026
ای ڈی کی انل امبانی گروپ سے وابستہ اداروں پر کارروائی

ای ڈی کی انل امبانی گروپ سے وابستہ اداروں پر کارروائی

July 9, 2026
دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

July 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.