Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے 1413 دن مکمل کر بنایا ریکارڈ

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد پیش کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
17 hours ago
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے 1413 دن مکمل کر بنایا ریکارڈ

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے جنگ آزادی کے بعد کی تاریخ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 4 ستمبر 2026 کو ان کی حکومت نے مسلسل 1,413 دن مکمل کر لیے۔ اس کے ساتھ ہی میلونی اٹلی کی جنگ کے بعد تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک مسلسل عہدے پر رہنے والی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی دوست اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی ایم مودی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اٹلی کی جنگ کے بعد کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصہ تک وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والی وزیر اعظم بننے پر میری دوست پی ایم میلونی کو مبارکباد۔ یہ سنگ میل اطالوی عوام کے ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ان کی (میلونی کی) دوستی نے ہندوستان-اٹلی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور میں دونوں ممالک کی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں انھوں نے آنے والے برسوں میں میلونی کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ میلونی نے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا ہے۔ برلسکونی کی دوسری حکومت 2001 سے 2005 کے درمیان مسلسل 1,412 دن تک اقتدار میں رہی تھی۔ میلونی کی حکومت نے ایک دن زیادہ مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور یہ گنتی جاری ہے۔ یعنی میلونی آنے والے دنوں میں اپنے اس ریکارڈ کو مزید استحکام بخشیں گی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سیاسی عدم استحکام کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ تقریباً 80 برسوں میں ملک میں 68 حکومتیں بن چکی ہیں اور ایک کابینہ کی اوسط مدت تقریباً 14 ماہ رہی ہے۔ ایسے میں میلونی کا مسلسل اقتدار میں بنے رہنا سیاسی استحکام کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.