Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

لالو پرساد سے متعلق عدالت نے مانا کہ ایسا نہیں لگتا ہے لالو یادو کے خلاف جانچ سیاست سے متاثر تھی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
17 hours ago
آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کو آج ’سپریم جھٹکا‘ لگا ہے۔ 10 ستمبر (جمعرات) کو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، ان کے بیٹے تیجسوی یادو اور اہلیہ رابڑی دیوی سمیت 9 ملزمین کے خلاف راؤز ایونیو کورٹ نے الزامات طے کر دیے۔ اس معاملے میں سرلا گپتا، لارا پروجیکٹس اور سجاتا ہوٹلز سمیت دیگر ملزمین بھی شامل ہیں۔ عدالت نے آئی آر سی ٹی سی ہوٹل ٹنڈر سے متعلق منی لانڈرنگ کے اس معاملے میں الزامات طے کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

عدالت نے اس آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ معاملے میں 7 ملزمین کو الزامات سے بری بھی کیا ہے۔ عدالت کے مطابق ایسا نہیں لگتا کہ لالو یادو کے خلاف جانچ سیاسی طور پر متاثر تھی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ لارا پروجیکٹ کو جس طرح فائدہ پہنچا، وہ لالو یادو کے کردار پر شبہ پیدا کرتا ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ پر تیجسوی یادو نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے بس اتنا کہا کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے اور عدالت میں ہی فیصلے ہوں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بات عدالت میں مضبوطی کےس اتھ رکھیں گے۔

عدالت کی جانب سے کیے گئے تبصرہ کے بعد بہار بی جے پی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ پارٹی ترجمان نیرج کمار شرما نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عدالت نے آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ معاملے میں الزامات طے کر دیے ہیں۔ یہ کوئی سیاسی الزام نہیں، بلکہ عدالت کا حکم ہے۔ اس خاندان کی یہی روایت رہی ہے۔ لالو یادو کے ریلوے وزیر رہتے ہوئے کئی لوگوں کی زمین ہضم کر لی گئی۔ اب انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔

نیرج کمار شرما نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’تیجسوی یادو جو نوجوان چہرہ بن کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، پہلے وہ وضاحت دیں کہ انہوں نے کتنی زمین ہضم کی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ملک کی عدالت انہیں سزا سنانے والی ہے۔ عدالت ان کے برے اعمال کی سزا ضرور دے گی۔

Recent News

ہفتے میں  دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر

ہفتے میں دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کربینک ملازمین ہڑتال پر

September 11, 2026
مسلم ارکان کے گربا تقریبات میں شرکت پر پابندی سے متعلق وی ایچ پی کے موقف پر سیاست گرم

مسلم ارکان کے گربا تقریبات میں شرکت پر پابندی سے متعلق وی ایچ پی کے موقف پر سیاست گرم

September 11, 2026
آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو فیملی کوسپریم جھٹکا

September 10, 2026
متنازعہ ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان  قصوروارقرار

اب اعظم خان پر حج کمیٹی کی زمین فروخت کرنے کا الزام -ایف آئی آردرج

September 10, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی سخت

September 10, 2026
گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

گینگسٹر ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی عرضی خارج

September 10, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.