Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی کا راستہ ہموار

حکام کی جانب سے ریلی کی باضابطہ اجازت ۔ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی کا راستہ ہموار

کانگریس یکم نومبر 2026 کو رام لیلا میدان میں ریلی منعقد کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے، اور اب اس کے لیے راستہ ہموار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی پولیس نے آج کانگریس کو اس ریلی کی باضابطہ اجازت دے دی۔ اس سلسلے میں حکام کی جانب سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ کانگریس نے یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں ریلی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لیے ضروری این او سی حاصل کرنے کی غرض سے دہلی پولیس سے رابطہ کیا تھا۔کانگریس یکم نومبر 2026 کو رام لیلا میدان میں ریلی منعقد کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے، اور اب اس کے لیے راستہ ہموار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی پولیس نے آج کانگریس کو اس ریلی کی باضابطہ اجازت دے دی۔ اس سلسلے میں حکام کی جانب سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ کانگریس نے یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں ریلی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لیے ضروری این او سی حاصل کرنے کی غرض سے دہلی پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

دراصل کانگریس پارٹی نے اس ریلی کے انعقاد کی اجازت ایسے وقت میں طلب کی ہے جب اپوزیشن پارٹیاں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبہ، ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) اور ووٹ چوری کے معاملے پر مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی قیادت میں 12 اکتوبر کو بڑی تعداد میں اپوزیشن لیڈران و کارکنان نے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کیا تھا۔ اس مارچ میں جین-زی طبقہ بھی بڑی تعداد میں شامل ہوا تھا۔

بہرحال، رام لیلا میدان میں کانگریس کی مجوزہ ریلی سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے دہلی پولیس کے ڈی سی پی (سنٹرل) روہت راجبیر سنگھ نے کہا کہ ’’جیسا کہ سبھی جانتے ہیں، رام لیلا میدان، سی بی ڈی گراؤنڈ اور براڑی میدان کو اب دھرنا و احتجاجی مظاہرے کے لیے باضابطہ طور پر مقرر شدہ مقامات قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس پارٹی نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) سے احتجاجی مقام کی دستیابی کے بارے میں معلومات طلب کی تھیں۔ ایم سی ڈی نے پارٹی کو بتایا کہ یہ جگہ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک دستیاب ہے۔ اس کے بعد پارٹی اس جگہ کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لے کر دہلی پولیس کے پاس پہنچی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے کانگریس پارٹی کے نمائندوں سے ریلی کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات کے بارے میں بات چیت کی اور آج ہی انہیں عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا۔ وہ یہ سرٹیفکیٹ لے کر دوبارہ ایم سی ڈی کے پاس جائیں گے، جس کے پاس احتجاجی مقام کی ذمہ داری ہے، اور اپنی تیاریوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.