بڑھنی : اتر پردیش میں درگا مورتیوں کے وسرجن جلوس کے دوران ڈی جے کی تیز آواز کے پس منظر میں ایک دو روزہ نومولود بچے کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ رام جانکی مندر کے قریب پیش آیا، جہاں درگا پوجا پنڈالوں کی مورتیوں کو وسرجن کیلئے جمع کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق، مختلف مقامی درگا پوجا پنڈالوں کی مورتیوں کو پہلے قصبے کے رام لیلا میدان لایا گیا، جہاں سے انہیں چرگہوا ندی میں وسرجن کیلئے لے جایا جانا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچے کے خاندان کا گھر رام لیلا میدان سے 30 میٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔
