Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

مہنگی دوائیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ مرکز کی سرزنش پر تبصرہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 day ago
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

مہنگی دوائیوں کے بارے میں سپریم کورٹ نے مرکز کی مودی حکومت سے سخت سوالات پوچھے ہیں اور اسے ڈکیتی سے تعبیر کیا ہے۔ اب اس معاملہ میں کانگریس نے بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت کے نکمے پن کی سزا عام لوگوں کو مل رہی ہے، اور حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ سپریم کورٹ کو حکومت سے سخت سوالات پوچھنے پڑ رہے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس معاملہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ’’مہنگی دوائیوں اور اسپتالوں کے بھاری بھرکم بلوں نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ گزشتہ 12 سالوں میں مہنگائی کی مار طبی خدمات پر بھی بری طرح پڑی ہے، لیکن مودی حکومت اقتدار کے تکبر میں بے پروا بنی ہوئی ہے۔’’ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’حکومت کے نکمے پن کی سزا عام لوگ برداشت کر رہے ہیں۔ خاندانوں پر علاج کے بھاری بلوں کا بوجھ پڑ رہا ہے اور لوگوں کو اپنوں کا علاج کرانے کے لیے قرض لینے تک کی نوبت آ رہی ہے۔

جئے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مودی جی، طبی خدمات صرف کوئی کاروبار نہیں، لوگوں کی زندگی کا سوال بھی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری دوا کمپنیوں کے منافع کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ عوام کو سستی دوائیں اور کفایتی علاج دستیاب کرانا ہے۔‘‘ وہ یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ ’’عام آدمی کو علاج کے لیے قرض میں ڈوبنے پر مجبور کرنا کس طرح کے ’اچھے دن‘ ہیں؟‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری نے عدالت عظمیٰ کے ذریعہ مرکزی حکومت سے سوال کیے جانے کو بہت اہم ٹھہرایا اور کہا کہ حالات کچھ اس طرح کے بن گئے ہیں جب سپریم کورٹ کو حکومت سے سخت سوالات پوچھنے پڑ رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی فکر کرے اور ان کے مفادات کی حفاظت کرے۔ لیکن جب حکومت اپنی ذمہ داری سے منھ موڑ لیتی ہے تو سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔ یہ مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.