Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی والوں کو آلودگی سے راحت ملنے کا امکان نہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ یکم نومبر بروز اتوار راجدھانی دہلی میں موسم صاف رہنے اور دن بھر اچھی دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے وقت ہلکی سردی محسوس ہوسکتی ہے، جبکہ دوپہر میں دھوپ کی وجہ سے موسم قدرے گرم رہے گا۔ نئی دہلی : موسم میں تبدیلی کے درمیان فضائی آلودگی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت تقریباً 28 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجۂ حرارت کم رہنے کی وجہ سے ہلکی سردی محسوس ہوگی۔ وہیں دوپہر میں درجۂ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم معمول پر رہے گا۔

دہلی میں صبح سے ہی آسمان صاف رہنے اور دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ صبح 7 بجے درجۂ حرارت تقریباً 19 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ صبح 9 بجے تک درجۂ حرارت 21 ڈگری اور 11 بجے تک 24 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوپہر ایک بجے درجۂ حرارت 27 ڈگری اور 3 سے 5 بجے کے درمیان تقریباً 28 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ شام ہوتے ہی درجۂ حرارت میں کمی شروع ہوجائے گی۔ رات 9 بجے تک درجۂ حرارت 24 ڈگری اور 11 بجے تک تقریباً 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز دہلی میں بارش کا امکان انتہائی کم ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دن اور رات دونوں وقت بارش کا امکان تقریباً صفر سے ایک فیصد کے درمیان ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بارش سے راحت ملنے کی امید ہے۔

موسم صاف رہنے کے باوجود بدہلی والوں کو آلودگی سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ یکم نومبر کو دہلی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) درمیانی زمرے میں رہ سکتا ہے۔ حالانکہ 2 اور 3 نومبر کو ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں سانس کی بیماریوں سے پریشان لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے درجۂ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 28 سے 29 ڈگری اور کم از کم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت سردی کا احساس بتدریج بڑھنے کا امکان ہے۔

Recent News

دہلی میں گڑگڑاہٹ کی آوازکے ساتھ زلزلے کے تیز جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ

November 1, 2026
نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

November 1, 2026
’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

October 30, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار

October 30, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

October 28, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.