Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اجین کے شری گنگا ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

ناراض اہل خانہ نے ہوٹل مالک کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی- ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ بھی کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
اجین کے شری گنگا  ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

مدھیہ پردیش، اجین کے ایک پرانے ہوٹل شری گنگا میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت ہوگئی، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ راحت رسانی کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی رات ہوٹل شری گنگا میں ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیمبر میں اترنے والے 4 ملازمین زہریلی گیس کی زد میں آگئے، جس کی وجہ سے ملازمین کی موت ہوگئی، جبکہ ایک ملازم شدید زخمی ہے۔ متوفیوں میں ہوٹل کے 2 ملازمین اور 2 نجی صفائی کارکن شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر، ایس پی اور انتظامی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی کارروائی کے دوران بہت زیادہ دشواری پیش آنے پر اضافی چیمبر کے ٹین شیڈ کو کٹر سے کاٹا گیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا، تب کہیں جاکر لاشوں کو باہر نکالا جا سکا۔ دوسری جانب حادثے کے بعد ناراض اہل خانہ نے ہوٹل کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مقامی نوجوان آصف خان نے بتایا کہ ہمیں رات تقریباً12  بجے ایک کال آئی۔ ہمیں اطلاع دی گئی کہ ان کے ماموں ٹینک میں گر گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ ماموں کی موت ہوچکی ہے۔ وہ رات میں اوور ٹائم کر رہے تھے۔ ان کے 4 بچے ہیں۔ ماموں یہاں گزشتہ 4 برسوں سے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ خاندان کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ ایک دیگر نوجوان نے بتایا کہ ہوٹل میں لاپروائی کے ساتھ ملازمین سے کام لیا جا رہا تھا۔ ملازمین کو یہ اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ چیمبر کتنا بڑا ہے۔ انہیں صرف کچرا نکالنے کے لیے کہا گیا تھا۔ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ان کے بھائی بھی چیمبر میں گر گئے، جس وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت دی جائے اور ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔

Recent News

اجین کے شری گنگا  ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

اجین کے شری گنگا ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

November 1, 2026
دہلی میں گڑگڑاہٹ کی آوازکے ساتھ زلزلے کے تیز جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ

November 1, 2026
نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں سردی کا احساس

November 1, 2026
’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

’ریس کورس‘ مسجد میں نماز ادا کرنے کی عبوری اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کاانکار

October 30, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار

October 30, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.