Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل

شہر کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی (فضائی معیار کا اشاریہ) 400 سے تجاوز

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 hour ago
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

 دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سال دیوالی سے قبل ہی ملک کی راجدھانی دہلی کی حالت خراب ہو چکی ہے۔ پٹاخے جلائے بغیر ہی راجدھانی کی ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔ لوگوں کو نہ صرف سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، بلکہ یہاں کی آلودہ ہوا نے لوگوں کو بیمار کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ آج دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی (فضائی معیار کا اشاریہ) 400 سے تجاوز کر چکا ہے اور انتہائی سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔

ریاست میں فضائی آلودگی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو منگل کے روز راجدھانی کے علی پور میں اے کیو آئی 413 درج کیا گیا۔ اسی طرح بوانا میں 408، ڈی ٹی یو دہلی میں 407، جہاںگیر پوری میں 449، نریلا میں 406، پنجابی باغ میں 424، روہنی میں 429، وویک وہار میں 410، چاندنی چوک میں 354، پوسا میں 394، پٹپڑ گنج میں 379، آئی ٹی او میں 373، آر کے پورم میں 374، آئی آئی ٹی میں 369 اور نارتھ کیمپس، ڈی یو میں 386 اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح اشوک وہار میں 350، مدوریکا میں 396 اور آنند وہار میں اے کیو آئی 278 درج کیا گیا۔ آج اگر مکمل راجدھانی کے اوسط اے کیو آئی پر غور کریں، تو وہ 331 ہے، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر ہی پیر سے دہلی میں گریپ-2 کی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

اب فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آج سے قوانین مزید سخت ہو جائیں گے۔ دہلی میں آلودگی کے پیش نظر یکم نومبر سے سرمائی ایکشن پلان نافذ ہے اور اب گریپ-2 بھی نافذ ہو گیا ہے۔ آس پاس کے شہروں سے آنے والی ایسی گاڑیوں کو، جو مقررہ ضوابط پر پوری نہیں اترتی ہیں، ریاست میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دہلی میں بی ایس-6 سے کم معیار والی باہر سے آنے والی تمام گاڑیوں کو سرحد سے ہی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دہلی میٹرو آج سے ہفتے تک 20 اضافی چکر لگائے گی۔ اس کے بعد اس کے نیٹورک پر اضافی چکروں کی مجموعی تعداد 40 ہو جائے گی۔

Recent News

آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل

November 3, 2026
اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

November 3, 2026
تھانہ انچارج دلیپ پوری کو شراب مافیا کے ٹرک نے کچل کر مار ڈالا!

تھانہ انچارج دلیپ پوری کو شراب مافیا کے ٹرک نے کچل کر مار ڈالا!

November 2, 2026
دہلی  میں ’سرمائی ایکشن پلان‘ کے پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول

دہلی میں ’سرمائی ایکشن پلان‘ کے پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول

November 2, 2026
اجین کے شری گنگا  ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

اجین کے شری گنگا ہوٹل میں زہریلی گیس کی زد میں آنے سے 4 ملازمین کی موت

November 1, 2026
دہلی میں گڑگڑاہٹ کی آوازکے ساتھ زلزلے کے تیز جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ

November 1, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.