Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

فلسطینی ریاست کے قیام اور جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بنانے کے مقصد سے ریاض میں عالمی عظیم اتحاد کی میٹنگ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام کو ناقابل برداشت بتایا ہے۔ 'دو ریاستی حل' پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے گزشتہ مہینےعالمی اتحاد بنایا گیا ہے۔

Akhbarurdu by Akhbarurdu
2 years ago
فلسطینی ریاست کے قیام اور جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بنانے کے مقصد سے ریاض میں عالمی عظیم اتحاد کی میٹنگ

تصویر 'ایکس'@TimesofIsrael

سفیروں نے بتایا کہ اس اہم میٹنگ میں یوروپی یونین کی نمائندگی وسط مشرقی امن عمل کے لیے مقرر خصوصی نمائندہ سوینس کوپنس کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ نے فلسطینی معاملوں کے لیے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ ہیڈی امر کو بھیجا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں جب سے اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کیے ہیں، تب سے غزہ جنگ نے ‘دو ریاستی حل’ کی چرچا کو پھر سے زندہ کر دیا ہے۔ اس کے تحت اسرائیل اور فلسطین دونوں ریاست ایک ساتھ امن سے رہ سکتے ہیں۔ حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہدف پہلے سے زیادہ مشکل لگتا ہے کیونکہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کے سخت خلاف ہے۔

اسرائیل کے فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف جنگ سے پورے خطہ میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔ اب تک جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور لڑائی دن بہ دن مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس درمیان سعودی عرب نے اب ایک نئی کوشش کی ہے۔ اس نے بدھ کو فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل پر دباؤ بنانے کے لیے ریاض میں ایک نئے ‘عالمی عظیم اتحاد’ کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ ریاض میں ہو رہی دو روزہ میٹنگ میں تقریباً 90 ملک اور عالمی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پرنس فیصل بن فرحان نے غزہ میں انسانی حالت کو تباہ کن بتاتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی لوگوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے مقصد سے وہاں قتل عام کیا جا رہا ہے، جسے سعودی عرب بالکل برداشت نہیں کرے گا۔

ریاض کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے سفیروں نے کہا کہ میٹنگ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کی انسانی پہنچ اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے کی امید ہے۔

Source: قومی آواز

Recent News

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کا فیصلہ

دہلی سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں SIR کا اعلان

May 15, 2026
دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

دہلی میں پہلی بار دوڑے گی ’ہائیڈروجن بس‘

May 15, 2026
جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

جامعہ ہمدرد اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ

May 15, 2026
امول کے بعد مدر ڈیری  کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

امول کے بعد مدر ڈیری کےدودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کااضافہ

May 14, 2026
جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

عقیدہ ثابت کرنے کے لیے مندر جانا لازمی نہیں: سپریم کورٹ

May 14, 2026
یونیفارم سول کوڈ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

آسام کابینہ میں یونیفارم سول کوڈ کا ڈرافٹ منظور

May 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.