Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

چھٹھ کے گانوں کے لیے مشہور شاردہ سنہا کا چھٹھ کےموقع پر انتقال

وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، راہل گاندھی، نتیش کمار اور دیگر لیڈروں کا اظہارافسوس

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
چھٹھ کے گانوں کے لیے مشہور شاردہ سنہا کا چھٹھ کےموقع پر انتقال

نئی دہلی :چھٹھ کے گانوں کے لیے مشہور شاردہ سنہا کا عین چھٹھ کےموقع پرمنگل کی شب دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا- وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، راہل گاندھی، نتیش کمار اورآر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو سمیت کئی رہنماؤں نے  شاردہ سنہاکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے

وزیراعظم نریندر مودی نے شاردہ سنہا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “معروف لوک گلوکارہ شاردہ سنہا کے انتقال کی خبر سن کر شدید رنج ہوا۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک اپنے میٹھی آواز میں میتھلی اور بھوجپوری لوک گانوں کو عوامی سطح پر مقبول بنایا۔ خاص طور پر چھٹھ کے گانوں میں ان کی آواز کی گونج ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے شاردہ سنہا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھٹھ کے تہوار کے موقع پر گونجتے ان کے گانے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاردہ سنہا اپنے منفرد انداز سے ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ شاردہ سنہا نے 5 دہائیوں تک اپنی پاری آواز سے ہندوستانی موسیقی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انہیں ’بہار کوکیلا‘ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاردہ سنہا کے چھٹھ کے گانے سن کر اس تہوار کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے اور اس سال ان کی آواز کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔

آر جے ڈی کے رہنما لالو پرساد یادو نے کہا کہ شاردہ سنہا کے انتقال سے لوک گائیکی کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کی میٹھی آواز نے چھٹھ گانے کو عالمی سطح پر شناخت دلائی۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو اور دیگر آر جے ڈی رہنماؤں نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بہار کوکیلا، شاردہ سنہا کا انتقال افسوسناک ہے۔ انہوں نے نہ صرف میتھلی اور بھوجپوری بلکہ ہندی گانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ان کے گائے ہوئے چھٹھ کے گانے بہار اور اتر پردیش کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ شاردہ سنہا کا منگل کی رات دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 72 سال کی تھیں اور کچھ دنوں سے علیل تھیں۔

Recent News

بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

October 28, 2026
شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

October 28, 2026
سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

October 27, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج 16ویں روز بھی جاری

October 27, 2026
جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے  اٹھایاحلف

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے اٹھایاحلف

October 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.