Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا

آئڈیا کمیونیکیشنز , کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مجلس فخر بحرین اور جے کے بینک  کےاشتراک سے  "راہی کی وراثت" کے عنوان سے سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کا شاندار افتتاح

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا

سری نگر:ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ایک جگہ انہوں نے لکھا تھا کہ “نئی نسل تو ہماری نسل سے بھی زیادہ خسارے میں ہے۔ ہمارے پاس کوئی خواب نہیں تھا، مگر ان کے پاس تو جھوٹے خواب ہیں۔”راہی چاہتے تھے کہ نوجوان اپنی قوتِ ارادی کو پہچانیں اور آگے بڑھیں۔ راہی کی ہمہ گیر وراثت میں مجھے صاف دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے انسانیت کے لیے خود شناسی کا ایک قیمتی خزانہ چھوڑا ہے۔ جس طرح گنگا مقدس اور شفاف ہے، ویسے ہی خلوص اور خود شناسی کی پاکیزگی راہی صاحب کی فکر میں جلوہ گر ہے۔انہوں نے کہا کہ راہی کی ایک اور وراثت زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا فن ہے۔ چاہے جدوجہد کے دن ہوں یا کامیابی کے لمحے، راہی کا دل کبھی خالی اور سوناپن کا شکار نہیں ہوا۔ اکثر ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ پروگرام ختم ہو گیا تو کام مکمل ہو گیا، مگر میرے نزدیک اصل کام سیمینار کے بعد شروع ہوتا ہے۔اس سیمینار میں بھی راہی کے نظریات اور وژن کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ راہی کا نصب العین ہندوستانی ترقی پسند سماج کے لیے ایک غیر مرئی انفراسٹرکچر ہے، جس کے ذریعے ہمیں سماجی رشتوں، باہمی اعتماد اور مشترکہ قدروں کی روایت کو مضبوط بنانا ہے۔ ان کے خیالات ہمیں معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی فلاح کے لیے ابھارتے ہیں۔ وہ اختلافات اور تقسیم کو کم کر کے اتحاد کی قوت کے ذریعے انفرادی صلاحیت کو اجتماعی خوش حالی میں بدلنے کی تحریک دیتے ہیں۔یہ باتیں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے  “راہی کی وراثت” کے افتتاحی اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔  انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ وکست بھارت کے لیے راہی کے نظریات اور فکر کی روشنی میں نئی سوچ اور نئے زاویوں کے بیج بوئے جائیں تاکہ سماج اور قوم کو نئی سمت ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سہ روزہ  انٹرنیشنل سمینار سے نئے خیالات اور نیا شعور ضرور ابھرے گا۔ اس سیمینار سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ یکجہتی، ہر انسان کی خوشی اور قوم کی خوش حالی ہماری ترجیح ہوگی، اور ہمیں مسلسل سماج میں اعتماد اور خود اعتمادی کو بیدار رکھنا ہوگا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر نیلوفر خان (وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی) نے کی، جب کہ پروفیسر نوین چندر لوهنی (وائس چانسلر اتراکھنڈ اوپن یونیورسٹی) اور برج موہن شرما (پرنسپل سیکریٹری کلچر، جموں و کشمیر) بطورِ مہمانِ اعزازی موجود تھے۔مشہور بالی وڈ نغمہ نگار سمیر انجان نے کلیدی خطبہ دیا۔آصف اعظمی (ڈائریکٹر، آئیڈیا کمیونیکیشن) نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا، اور پروفیسر پرویز احمد (ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، کشمیر یونیورسٹی) نے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شاہد علی خان نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نور امروہوی (معروف اردو شاعر)، اجیت سنگھ (ایڈیٹر، بھوجپوری سنگم)، وجے دھر (ماہرِ تعلیم و چیئرمین DPS، ڈائریکٹر INOX ملٹی پلیکس) اور پروفیسر مرزا محمد زماں آزردہ (اردو ادیب و ماہرِ راہی ادب) کو علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پروفیسر نلوفر خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ راہی معصوم رضا جیسے ادیب ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ادب صرف سماج کا آئینہ نہیں بلکہ اس کا رہنما بھی ہے۔سمیر انجان نے کہا کہ راہی صاحب نے لفظوں کو جس روح سے جوڑا، وہی انہیں منفرد بناتا ہے۔ فلمی نغموں سے لے کر ناولوں تک، ان کی زبان عام آدمی کی دھڑکن بن جاتی ہے۔
مجلس فخر بحرین کے بانی و صدر شکیل احمد صبرحدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راہی صاحب کا ادب زمین کی سوندھی سانسوں سے پھوٹنے والا وہ نغمہ ہے جس کے سبھی سُروں میں انسانیت اور یکجہتی کا نور ہے. انہوں نے اپنی تحریروں میں گنگا کی طہارت اور مٹی کی صداقت کو اس طرح یکجا کردیا کہ گنگا جمنی تہذیب کا احساس امرت بن کر دل و دماغ میں پھیل جاتا ہے.پروفیسر نوین چندر لوهنی نے کہا کہ راہی صاحب کا ادب سرحدوں کا نہیں بلکہ احساسات کا ادب ہے، جو آج کے دور میں اور زیادہ معنویت اختیار کر چکا ہے۔
آصف اعظمی نے کہا کہ اس بین الاقوامی سیمینار کا مقصد راہی کے صد سالہ جشن کا بگل بجانا ہے، جو اگست 2026 سے شروع ہوگا۔ ان کی فکر آج بھی مکالمے کی زبان میں زندہ ہے۔
“راہی کی وراثت” کے اس سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار میں قطر سے عزیز نبیل، امریکہ سے ڈاکٹر نور امروہوی، دہلی یونیورسٹی سے پروفیسر ابو بکر عباد،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پروفیسر شافع قدوائی، مغربی بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی کلکتہ سے پروفیسر ارون ہوتا، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے ڈاکٹر مشیر احمد، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی دہلی سے پروفیسر جیتندر شریواستو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے پروفیسر غضنفر علی خان، دین دیال اُپادھیائے یونیورسٹی گورکھپور سے پروفیسر دیپک پرکاش تیاگی، کشمیر یونیورسٹی سے پروفیسر اعجاز محمد شیخ اور خلیل الرحمٰن کے علاوہ دہلی اور دیگر مقامات سے اردو و ہندی کے تقریباً چالیس پروفیسرس و اسکالرس اپنے مقالے پیش کیے۔
پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ راہی معصوم رضا کے علمی اور تخلیقی کارناموں کا اردو تنقید میں ذکر بہت کم کیا جاتا ہے اور ان کی تعین قدر ابھی اردو تنقید کے ناخن پر قرض ہے، اس سمینار میں راہی معصوم رضا کی تفہیم کی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہندوستانی ادبیات کی آبیاری میں راہی کے کردار کو واضح کیا جا سکے۔
پروفیسر نوین چند لوہنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سمینار میں پڑھے گیے سبھی مقالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ثابت ہوتا ہے کہ راہی معصوم رضا کی ضرورت آج کے اس سماجی، تہذیبی اور معاشی منظرنامے میں بہت زیادہ ہے۔ ان کی تخلیقات کا مطالعہ ہمارے وقت کا مطالعہ اور سماجی رواداری کی سہی سمت فراہم کرتا ہے۔
پروفیسر جتیندر شریواستوا نے کہا کہ راہی معصوم رضا کے تعلق سے ان کی وراثت کو سنبھالنے کے لیے اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے جو کوشش آئڈیا کمیونیکیشنز نے کی ہے وہ قابل ستائش ہے، اس وقت راہی کی تخلیقات کی بہت زیادہ معنویت اور اہمیت ہے ان کی تمام تر تحریریں ایسی ہیں جن پر غور کرنا چاہیے اور نئی نسل کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ نئے ہندوستان کی تعمیر میں کیسے رول ادا کرنا ہے۔
مزید یہ کہ ۲ نومبر کی شام سات بجے ٹیگور ہال، سری نگر میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے ایک مشاعرہ و کوی سممیلن بھی منعقد ہواا، جس میں پروفیسر نوین چندر لوهنی (ہلدوانی)، پروفیسر جیتندر شریواستو (دہلی)، پروفیسر ابو بکر عباد (دہلی)، ڈاکٹر نور امروہوی (امریکہ)،  عزیز نبیل (قطر) اور آصف بلال (دہلی)  اور مقامی شعرا میں پروفیسر  ایاز رسول نازکی، ڈاکٹر راشد عزیز اور ڈاکٹر راشد مقبول نے اپنا کلام پیش کیا۔ پرویز سجاد غنی (اسپیشل سکریٹری، محکمہ ثقافت، حکومت جموں کشمیر) نے مہمانوں کا استقبال کیا،نظامت کے فرائض سالک سلیم اور ڈاکٹر راشد عزیز نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ اس موقع پر گوجری کی معروف گلو کارہ پروینہ چودھری اور امتیاز عدیل نے غزل سرائی کی بھی کی۔ ساتھ ہی اکادمی کی طرف سے سہ روزہ بین الاقوامی سمینار میں باہر سے تشریف لانے والے سبھی مہمانوں کو کشمیری پیپر ماشی کا مومنٹو بطور اعزاز پیش کیا گیا۔(پریس ریلیز)

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.