Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیےقواعد میں ترمیم

کسی بھی پوسٹ، ویڈیو یا مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کا حکم صرف جوائنٹ سکریٹری یا اس کے مساوی درجہ رکھنے والے سینئر افسر ہی جاری کر سکیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیےقواعد میں ترمیم

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید شفاف، جواب دہ اور محفوظ بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیٹری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا اخلاقی ضابطہ) قواعد 2021 میں اہم ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی جانب سے قاعدہ 3(1)(ڈی) میں کی گئی ترمیم کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، جو 15 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ترمیم شدہ ضوابط کے تحت اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر کسی بھی پوسٹ، ویڈیو یا مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کا حکم صرف جوائنٹ سکریٹری یا اس کے مساوی درجہ رکھنے والے سینئر افسر ہی جاری کر سکیں گے۔ اس قدم کا مقصد مواد ہٹانے کے عمل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے تاکہ اس اختیار کا غلط استعمال نہ ہو۔

وزارت کے مطابق، جہاں کسی محکمہ یا ادارے میں جوائنٹ سکریٹری درجے کا افسر موجود نہیں ہوگا، وہاں یہ اختیار ڈائریکٹر یا مساوی سطح کے افسر کو دیا جائے گا۔ اس طرح حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب کسی جونیئر افسر کو سوشل میڈیا مواد ہٹانے یا اس پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔

ایم ای آئی ٹی وائی کی جمعرات کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’’ان ترامیم کے ذریعے اضافی حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ڈیجیٹل سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر قانونی یا نقصان دہ مواد کو شفاف، متناسب اور جواب دہ طریقے سے ہٹائیں۔‘‘ وزارت کے مطابق، نئے اصولوں کا مقصد شہریوں کے اظہارِ رائے کے حق اور آن لائن سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

یہ ترمیم اس پس منظر میں کی گئی ہے جب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں، گمراہ کن معلومات اور اشتعال انگیز مواد کے بڑھتے رجحان نے حکومت کو سخت اقدامات پر مجبور کیا۔ ماضی میں بعض معاملات میں جونیئر سطح کے افسران کے ذریعہ مواد ہٹانے کے احکامات پر شکوک کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے اعلیٰ سطح کی منظوری کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

Recent News

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.