Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

میٹرنٹی لیو ہر خاتون کا قانونی و انسانی حق-سپریم کورٹ

تمل ناڈو کی ایک خاتون سرکاری ملازم اوما دیوی کی درخواست پرعدالت نے اہم فیصلہ سنایا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
میٹرنٹی لیو ہر خاتون کا قانونی و انسانی حق-سپریم کورٹ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ زچگی کی رخصت (میٹرنٹی لیو) ہر خاتون کا قانونی و انسانی حق ہے اور کوئی بھی ادارہ اسے اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ عدالت نے یہ فیصلہ تمل ناڈو کی ایک خاتون سرکاری ملازم اوما دیوی کی درخواست پر سنایا، جنہیں ان کی دوسری شادی سے پیدا ہونے والے بچے کے لیے میٹرنٹی لیو دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔حکام نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ ان کی پہلی شادی سے پہلے ہی دو بچے موجود تھے، اس لیے وہ ریاستی قواعد کے تحت میٹرنٹی لیو کی مستحق نہیں۔ تمل ناڈو میں یہ ضابطہ ہے کہ میٹرنٹی سہولت صرف پہلے دو بچوں تک محدود ہوتی ہے۔

جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اُجّول بھوئیاں پر مشتمل بنچ نے کہا کہ میٹرنٹی لیو صرف سرکاری پالیسی نہیں بلکہ خواتین کے تولیدی حقوق کا لازمی حصہ ہے۔ خاتون ملازم کو اس کا انکار بنیادی انسانی حق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔خاتون کے وکیل کیو متھو کمار نے عدالت کو بتایا کہ اوما دیوی نے اپنی دوسری شادی کے بعد ہی سرکاری اسکول میں ملازمت شروع کی تھی اور پہلی شادی سے بچوں کے لیے بھی کبھی میٹرنٹی لیو نہیں لی۔ اس لیے دوسری شادی سے پیدا ہونے والے بچے پر ان کا حق ختم نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2017 میں زچگی فوائد ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے میٹرنٹی لیو کو 12 ہفتے سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دیا تھا۔ پہلے اور دوسرے بچے کے لیے خواتین کو مکمل میٹرنٹی لیو دی جاتی ہے، جبکہ گود لینے والی ماؤں کو بھی بچے کی حوالگی کے بعد 12 ہفتے کی چھٹی کا حق حاصل ہے۔عدالت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میٹرنٹی لیو کا تعلق کسی ملازمت کی نوعیت سے نہیں بلکہ یہ تمام خواتین ملازمین کا مساوی حق ہے۔

Recent News

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

دہلی یونیورسٹی کے دو کالجوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

April 6, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

سرکاری ادویات کے غیر قانونی ریکیٹ کا پردہ فاش

April 6, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.